پاکستان میں موبائل اور تھری جی صارفین کی تعداد کتنی ہو گی ؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موبائل فون اور تھری جی صارفین کی کل تعداد سے متعلق حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے جنہوں نے تمام اندازے غلط ثابت کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اسوقت موبائل صارفین کی تعداد 122.5ملین ہو چکی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 20ملین ہے ۔ رواں سال ماہ اکتوبر کے آخر تک 1.6ملین متحرک سمز کے اضافے کے بعد ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 122.595ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تاہم بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم سے تصدیق کے بعد موبائل فون صارفین کی تعداد 111.5 ملین ہو گئی ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب جاری کردہ حالیہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2015تک موبائل فون کمپنیوں ذونگ ، موبی لنک ، یوفون اور ٹیلی نار کے بالترتیب تھری جی صارفین 4.088ملین ، 6.043ملین ، 3.773ملین اور 5.768 ملین تک پہنچ چکے ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.