گلگت پریس کلب میں صوبائی سطح پر جرنلسٹ کنونشن کے انعقاد کے موقع پرضابطہ اخلاق منظور

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر جرنلسٹ کنونشن کا انعقاد گلگت پریس کلب میں ہواجس میں تمام اضلاع کے صدور ،سینئر صحافیوں،ماہرین و دیگر شرکاءکی مشاورت سے مندرجہ ذیل ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔جس پر گلگت بلتستان کے تمام صحافتی اداروں اور عامل صحافیوںنے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
1۔سیاسی و انتخابی عمل میں صحافی نگراںکا کردار ادا کرے۔
2۔صحےح،متوازن اور غیر جانبدارانہ کوریج اور خبر کو مکمل سیاق وسباق کے مطابق تصدیق شدہ مواد کے ذریعے یقینی بنائے۔
3۔مفر وضات سے گریز کرتے ہوئے حقائق کی جانچ پڑتال کریںاور ملوث افراد یا تنظیموںکے ذریعے تبصروں میں نیک نیتی کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں۔
4بے نقاب ہونے والی کرپشن اور بد عنوانی یا مسائل کے ساتھ انکا حل بھی تلاش کریں۔
5۔غیر جانبدارانہ رپوٹنگ کو یقینی بنا نے کیلئے غیر جانبدارانہ الفاظ کااستعمال کریں،تکینکی اصلاحات اعداد وشمار اور انتخابی نتائج میں اندازوں سے اجتناب کرے اور کہانی کے حقائق کی عکاسی کو یقینی بنائیں۔
6۔تحرےری اور زبانی طور پراپنے جذبات کے اظہار خےال سے گرےز کرےں۔
µ7۔خبر کے حصول اور بناتے وقت اےمانداری اور شفافےت کو ےقینی بنائے۔
8۔خبر مےں شک کی بنےاد پر کسی آفےسر ےا پبلک آفےشل کو شامل نہ کرےں اور نہ ہی رپورٹ مےں جھوٹ کا سہارا لےں۔۔خبر ےا تصوےر کو چوری نہ کرےں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لےے تصوےر کی اصلےت کو تبدےل نہ کرےں۔
9۔اپنے قارئےن کے ساتھ دےانتداری کا مظاہرہ کرےں ۔خبر کے ذرائع کے ساتھ بھی دےاتنداری کو برقرار رکھا جائے۔
10۔ بلا وجہ کسی فرد ےا شہری کی نجی زندگی کو بے نقاب نہ کرےں۔
11۔انٹروےو جب حساس ہو ۔ اجتماعی نقصان اور تکلےف کا سبب بننے والے خبروں سے گرےز کرےں۔
13۔عدالتی فےصلہ ہونے سے پہلے کسی ملزم کو مجرم بنا کر پےش نہ کےا جائے۔
14۔تعصب پر مبنی خبروں اور تبصروںسے گرےز کرےں ۔
15۔کسی بھی خبر یا مضمون کی اشاعت میں کسی ذاتی مفاد ،تحفہ اور لالچ سے گریز کریں۔
16۔اپنی رپورٹنگ کے مواد مےں کسی کی ذاتی تشہےر ےا ترجمانی سے گرےز کرےں۔
17۔کسی سےاستدان سے اپنی مرضی کے رےٹ آفر کر کے اشتہار نہ مانگے۔
18۔کوئی بھی خبر/فوٹو زاورفوٹےج آپ کسی سے رقم کے عوص خرےد کراپنے نام سے شائع نہ کرےں اور خبر حاصل کرنے کے لےے اپنے ذرائع کو پےسے نہ دےں البتہ جس شخص سے خبر ،فوٹو اور فوٹےج خرےدا گےا ہو اسی کے نام سے چلائےں۔
20۔صحافی اپنے تحرےر کا عوام کے سامنے خود جوبدہ ہوتا ہے۔
21۔جتنا ممکن ہو خبر کے ذرائع کو واضع کرےں۔بعض حساس معاملات مےں ذرائع کو صیغہ راز مےں رکھا جا ئےں۔
22۔صحافی کی خبر قوانےن اور اخلاقی صحافت کے معےار پر پورا اترتا ہو۔
23۔ صحافی اپنے متعلقہ ادارو ںتک محدود رہے اور دیگر اخبارات کو خبریں بیجھنے سے اجتناب کریں۔
24۔صحافی کو اپنے ضلع یا بیٹ تک محدود رہنا چاہیے ماسوائے کسی ضلع میں متعلقہ میڈیا کا نمائندہ موجود نہ ہو۔
25۔اپنے ذاتی اور غیر صحافتی معاملات میں صحافتی اداروں کو استعمال کرنے سے اجتناب کرے ۔
26۔صحافی کاکسی سیاسی ،مذہبی ،لسانی ،علاقائی اور فرقہ ورانہ تنظیم سے وابستگی نہ ہواور نہ ہی کسی سرکاری نیم سرکاری ملازم نہ ہو۔
27۔رضاکارانہ صحافت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،صحافی میڈیا ہاو¿سسز کے لئے رضاکارانہ اور بلا معاوضہ خدمات کا سلسلہ ختم کردیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.