دیامر پولیس کا اہم کارنامہ ۔۔۔۔۔ ایک اور حوا کی بیٹی کی جان بچائی

غیرت کے نام پر اپنے والد کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کا منصوبہ بنانے والے شخص کو لڑکی کے بھائی کی درخواست پر دیامر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاوند اور سُسرکو موقع پر گرفتار کر لیا ،اورلڑکی کو محفوظ بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔تٖصیلات کے مطابق تحصیل چلاس کے نواحی گاوں بٹوگاہ پھللیاٹ کے رہائشی بلال ولد گُل شکور نے اپنے والد گل شکور ولد بلا کے ساتھ مل کر اپنی بیوی مسماۃ ملیکہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد بیوی کو کمرے میں بند کرکے قتل کا حتمی منصوبہ بنایا تو لڑکی کے بھائیوں کو اس تمام صورت حال کا پتہ چلا،اور لڑکی کے بھائی رجی رحمت ولد خزان نے اپنی بہن کی جان کی تحفظ کیلئے چلاس سٹی تھانہ میں درخواست دائز کیا ،جس پر سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی شاہ ولی کی قیادت میں پولیس کی ٹیم کو بٹوگاہ روانہ کر دیا ،پولیس کی ٹیم نے بٹوگاہ پھللیاٹ میں گل شکور کے گھر پرچھاپہ مارا اور لڑکی کو محفوظ بازیاب کر لینے کے بعد لڑکی کے سُسر گل شکور اور خاوند بلال کو موقع پر گرفتار کرکے سٹی تھانہ چلاس میں بند کر دیا ۔اور بعد ازاں پولیس نے مسماۃ ملیکہ اوراس کے خاوند اور سُسر کو سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا ۔معزز عدالت نے مسماۃ ملیکہ کا بیان سننے کے بعد مسماۃ ملیکہ کو ان کے حقیقی بھائیوں رجی رحمت اور حضرت ولی کے حوالہ کر دیا اور لڑکی کے خاوند اور سُسر کو پابند کیا کہ وہ مسماۃ ملیکہ کو کسی قسم کا گزند پہنچانے کی صورت میں مبلغ دس ،دس لاکھ روپے خزانہ سرکار میں جمع کرنے کے پابند ہونگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسماۃ ملیکہ نے کہاکہ مجھے اپنے خاوند اور سُسر سے خطرہ ہے ،وہ مجھے پر غلط الزام لگا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دے۔ رہے ہیں ۔مجھے انصاف ملنا چاہے ،پولیس نے برقت کارروائی کرکے میری جان بچائی ورنہ مجھے قتل کر دیا جاتا ۔۔میرے خاوند اور سُسر میری عزت و ابرو پر تجارت کررہے ہیں اور میرے بھائیوں سے پیسے مانگ رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.