استور: چار روزہ استور راما فیسٹیول 17 ستمبر سے شروع کیا جائے گا، ڈی سی استور

راما استور کے خوبصورت مقام پر 17 سمبر سے راما پولو فیسٹیول شروع کیا جائے گا، دیامر ڈویژن ضلع استور میں 17 سمبر سے راما پولو فیسٹیول چار روزہ منعقدکیا جارہا ہے جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی پولو ٹیمیں حصہ لیں گے علاقائی دیسی بینڈ پر گلگت بلتستان کے معروف گلوکار، شعراء لوک گیتوں کی میوزیکل محفل جمائیں گے،

ضلع استور اپنی قدرتی حسین وادیوں کے باعث پورے خطہ میں سیاحتی لحاظ سے انفرادی حثیت رکھتا ہے۔ پولو فیری اسٹائل کھیل جیسے کھیلوں کا  بادشاہ بھی کہتے ہیں، اس خطہ کے لوگوں کا ثقافتی معروف کھیل ہے۔ راما فیٹیول میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد شرکت ہوتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ استور کے پریس نوٹ کے مطابق راما فیٹول استور کی تمام تر انتظامات مکمل ہو چکی ہیں۔ فائنل میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ممبران کونسل قانون ساز اسمبلی  و دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہونگی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.