معذوروں کے عالمی دن پرالخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب، 50 ویل چیئر تقسیم

گلگت( پ ر ) الخدمت فائونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر نگرانی میں معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے 50معذور و مستحق افراد میں ویل چیئرزتقسیم کئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جبکہ میر محفل صوبائی سیکریٹری اطلاعات اقبال حسن تھے دیگر میں امیر جماعت اسلامی جی بی مولانا عبدالسمیع ، سمیت سیاسی و سماجی اور معذور افراد کے رشتہ داروں نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تقریب سے الخدمت فائونڈیشن گلگت بلتستان کے چیئرمین حبیب الرحمن نے کہا کہ دنیا میں آبادی 7ارب تک جا پہنچی ہے جن میں سے 1ارب تک معذور افراد کی تعداد شامل ہے خدا نے انسانوں کو دنیا میں اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے مگر مستحق افراد کی خدمت کرنا افضل عبادت ہے الخدمت فائونڈیشن نے گزشتہ 6سالوں سے خطے میں 7اہم شعبوں میں بلاتفریق خدمات سرانجام دئے جبکہ خطے کے متاثرین میں 1لاکھ 60ہزا ر مستحق افراد میں اشیاء خوردنوش سمیت دیگر اہم ضروریات تقسیم کئے جبکہ مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 22واٹر پمپ نصب کئے جن سے 6ہزار لوگ مستفید ہورہے ہیں صدر الخدمت فائونڈیشن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن خطے کے 2ہزار یتیم ، غریب اور مستحق افراد میں مفت تعلیم کے ساتھ ماہانہ 3ہزار وظیفہ بھی دے رہی ہے اور 2015سے الخدمت کی جانب سے 60افراد کو بلاسود قرضے بھی فراہم کئے ہیں اگر صوبائی حکومت تعاون کریں تو جی بی میں بلاتفریق پہلے سے بڑھ چڑھ کر خدمت کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے سیلاب زلزلہ متاثرین ہوں ، الخدمت فائونڈیشن نے گلگت کے تمام متاثرہ اضلاع میں متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپس سمیت مفت ادویات بھی تقسیم کئے ہیں جبکہ غریب لوگوں کیلئے 5ایمبولنس بھی دیئے گئے جو مختلف صوبوں کو ایمرجنسی میں کم ریٹ پر دستیاب ہیں جبکہ ہر سال 15سے زائد طلباء و طالبات کو ایوارڈ بھی دیاجارہا ہے معذور افراد کو تعلیمی سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نیٹکو کی بسیں فراہم کی جائیں تاکہ عام لوگوں کی طرح معذور افراد بھی باآسانی سے تعلیم کی سہولیات مہیا کی جاسکے ۔مخیر حضرات تعاون کریں تمام شعبوں میں الخدمت فائونڈیشن نمایاں کام کریگی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.