گلگت بلتستان ے لوگ گھر بیٹھے سرکاری اداروں کی مختلف سروسز سے مستفید ہوسکیں گے

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمانہ کارروائی کا جائزہ لیاگیا ،چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان میں جدید ترین آئی ٹی سسٹم”گلگت بلتستان سروس پورٹل”کا آغاز کرنے کے احکامات دیئے اس پورٹل کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے سرکاری اداروں میں کی مختلف سروسز سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگ اپنی قیمتی آراء چیف سیکرٹری تک پہنچا سکتے ہیں اور اپنی شکایات کو درج بھی کروا سکتے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امن کمیٹیوں کا مزید فعال کیا جائے گا،سیاحت، سوشل ویلفیئر اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ علاقائی ثقافت ،سیاحت اور گلگت بلتستان کی پاکستان کے دوسری علاقوں اور بیرونی دنیا میں صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کردار اداکریں،اجلاس میں تمام محکمہ جات کو صاف اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ہر ماہ چیف سیکرٹری آفس کو ارسال کرنے کا پاپند ہوگا ، سیکرٹری فنانس اور پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی گئی کہ پی سی فور جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے سرکاری اداروں میں روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔گلگت بلتستان کے باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترقی کے عمل اور فیصلہ سازی میں شامل کرنے کے لیے “چیف سیکرٹری یوتھ وولنٹیرز” اسکیم کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے نوجوانوں کو ترقیاتی سکیموں کو چیک کرنے اور اس ضمن میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تک اپنی قیمتی آراء دینے کا اختیار ہوگا۔ اجلاس میں لینڈ ایکیوزیشن کے کیسز جلدی نمٹانے اور سرکاری افسران کو بروقت میرٹ پر ترقی دینے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.