جب بھی گلگت بلتستان میں آئینی حقوق اور سیاسی اصلاحات کی تاریخ لکھی جائے گی پی پی پی کے کردار کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا بدرالدین بدر

غذر(آئی این پی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سکرٹیری بدرالدین بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان میں آئینی حقوق اور سیاسی اصلاحات کی تاریخ لکھی جائے گی پی پی پی کے کردار کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا گلگت بلتستان کے عوا م کے حقوق کے لیے پی پی پی نے طویل جدوجہد کی ہے پارٹی کے بانی چیرمین شہید بھٹو کے سیاسی اصلاحات ہو یا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کا آئینی و سیاسی ایمپارمنٹ پیکج اور سابق صدر آصف علی زرداری کا گورننس آرڈر دوہزار نو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی بنیاد ی سیاسی حقوق کے حصول کو ممکن بنایا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی وزیرقانون کی شرکت جبکہ وظیفہ خور مشیر اطلاعات کے پیٹ میں مروڈ سمجھ سے بالاتر ہے پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقیقی بیانیے کو لیکر سیاسی آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے آل پارٹیز کانفرنس کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.