جشن نے تنگ کے سلسلے میں آل بلتستان فاسٹ میزان کپ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فانئل میچ ایس۔ٹی۔ایس کے نام رہا

سکردو ( سپورٹس رپورٹر )جشن نے تنگ کے سلسلے میں آل بلتستان فاسٹ میزان کپ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فانئل میچ ایس۔ٹی۔ایس کے نام رہا پہلے سیمی فانئل میں گنگچن کلب کو با آسانی 42 رنز سے شکت دے دیا۔گنچن نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو کافی مہنگا ثابت ہوا ایس ٹی ایس نے مقررہ دس آورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنائے ایس ٹی ایس کی طرف سے ذوالقرنین نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز ناٹ آؤٹ کی انیگز کھیلی۔ گنچن کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں دس آورز میں 88 رنز بنا سکی اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم۔ایس۔ایف۔ کے صدر واجد خان تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گورمنٹ کھیلوں کے حوالے سے کافی اہم قدم اٹھایا ہے جس کی واضع ثبوت گلگت بلتستان پرئمیر لیگ جو گزشتہ سال گلگت میں کھیلا گیا جس میں تمام اضلاع کی ٹیمیں شریک ہوئیں انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ جیسی مقبول کھیل کو نیشنل سطح پر لے جانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی گورنمٹ بھر پور کوشش میں لگی ہوئی ہے انشاللہ مستقبل قریب میں جی۔بی کے ٹیم بھر پور انداز سے حصہ لے گی انہوں شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کے لئے نقد 4 ہزار اور دونوں ٹیموں کے لئے 2 ہزار نقد انعام دیا۔آج دوسرے سیمی فانئل میں شاہین غوڑای نے دلچسپ مقابلے کے بعد سکردو سٹالین کو 4 وکٹ سے شکت دے دیا۔ سکردو سٹالین کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس آورز میں 69 رنز بنائے۔سٹالین کے کوئی کھلاڑی شاہین غوڑای کے بالروں کا جم کر مقابلے نی کر سکے معمولی ہدف کے تعاقب میں شاہین غوڑای ابتدائی پلیئر لڑکھڑائے۔ذوالفقار نے ٹیم کو سہارا دیا اور زمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔دوسرے سیمی فانئل مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے جنرل سیکرٹری۔ و۔ قائم مقام صدر الطاف حسین استواری تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں دسمبر کے اس خون جما دینے والی سردی میں کرکٹ کے گرم گرمی لایق تحسین ہے جس کے لئے آرگنائزر مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس وقت پورا بلتستان کرکٹ کے سہر میں مبتلا ہیں۔جو اچھی بات ہے کیونکہ ایک صحت مندانہ زندگی کے لئے اس طرح کے تفریح بہت ضروری ہے انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلے افزائی کے لئے 5 ہزار اور بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کے لئے نقد 5 ہزار روپیہ دیافانئل میچ شاہین غوڑای کا مقابلہ سٹلائٹ ٹاؤن سٹالین کے مابین کھیلا جائے گا

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.