گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد کی زیر صدارت کیمپ آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے علاوہ سینئر رہنماوں اورضلع گلگت کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی ہدایت پر 16 دسمبر کو شاہین ہوٹل میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں عوامی ایکشن کمیٹی,سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی جائے۔کیونکہ گلگت بلتستان کا آئینی معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے اس لئے گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ اس اہم اور نازک معاملے پر گلگت بلتستان کا مشترکہ بیانیہ تشکیل دیا جاسکے اور اسی بنیاد پر آئینی حیثیت کے حصول کی فیصلہ کن جد و جہد کی جاسکے۔پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ گلگت بلتستان کی حیثیت کے حوالے سے صف اول پر رہی ہے اور اس وقت بھی گلگت بلتستان تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے ایسے میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک متفقہ بیانئے پر متحد کرے گی تاکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے ایک موقف کو لے کر مشترکہ جدوجہد کی جاسکے تاکہ ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کی کوششیں ثمر بار ہوسکیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.