اخلاقیات برائے فروخت۔ تحریر: اجمل حیسن ہر

اخلاقیات برائے فروخت۔
تحریر: اجمل حیسن ہر
اخلاقیات، ثقافت، ادب، روایات اور انسانیت سے بھلا واسطہ کیا ہے ہمارا؟ ارے جانے بھی دے صاحب ہم اس حال میں خوش ہے۔ اج کل بہت ہی مشکل دور آیا ہے۔ ہر شخص اپنے آپ میں محدود ہو چکا ہے پھر وہ محبت میں ہو یا نفرت میں۔ نفسانفسی کا دور چل نکلا ہے یہاں اپنے علاوہ کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔ بےشمار وجوحات کار فرما رہے ہوں گے۔ لیکن میرے نزدیک ہماری اپنی کوتاہی اور غلطیاں سرفرست ہے۔ ہم اپنے اخلاقیات اور روایات کے تحفظ میں ناکام رہے۔ ہم ہر معاشرتی اور اخلاقی پستی کے لئے مغربی ممالک اور ان کے ایجادات کو گلیاں دیتے ہوئے تھکتے نہیں۔ ہمیں ہر کام میں مغرب پہ سبقت حاصل ہے۔ پھر وہ ناپ تول میں کمی، ملاوٹ، جھوٹ، فرڈ، منافقت، چالبازی، جالسازی اور نا جانے کتنے اور صفحات ہم میں موجود ہے۔ ان سب کے بعد ہمیں مغرب یا کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔   آج ہر وہ برائی جس کے بارے میں سوچ کے بھی روح کانپ اٹھے ہم باآسانی کر گزرتے ہیں۔ پھر وہ قتل، زنہ، چوری، بے حیائ، بے راہروی، جنسی زیادتی،  وغیرہ وغیرہ۔ میرے نزدیک اس کی ایک وجہ مذہبی تعلیم کی کامی یا پھر آدھا ادھورا سچ ہے۔ تو دوسری طرف male dominanted society ہے۔ جہاں مرد اپنا اجرا داری کے قیام کے لیے ناانصافیوں کے پہاڑ بنا بیٹھا ہے۔ اخلاقیات کے میدان میں کچھ کمالات یوں ہے! 1- جس ملک میں اخلاقیات پر لکچر الطاف حسین، مشاہد اللہ، فیاض الحسن چوہان، مراد سعید اور رانا ثنا اللہ دے رہے ہوں۔ 2- کرپشن پہ لکچر  شریف برادران اور آصف علی ذرداری انیڈ کمپنی دیں۔ 3- ثقافت کے علمبردار مغربی نژاد پاکستانی بن بیٹھے ہوں۔ 4- مذہب پہ لکچر امیر لیاقت جیسے فرد کے ذمے لگا دیا جائے۔ 5- ادب اور شاعری سوشل میڈیا کے گروپس اور پجز کے ہاتھوں عزت و آبرو نیلام کرنے پہ مجبور ہو۔ 6- ثالثی اور فتویٰ کا کام میڈیا کو سونپا گیا ہو۔ 7- انسانیت کی بات کوئی قتل کریں۔ 8- سچ شخ رشید اور چوہدری برادران کے ذمے لگا دیا گیا ہو۔ 9- اور حیا کی بو بازار حسن سے آنے لگے تو سمجھ لیجئے حالات تشویش ناک ہے۔ اگر بحیثیت والدین، استاد اور معاشرے کے ایک زمہ دار شہری کے ہم اپنے بچوں کے تربیت کرتے تو آج معاشرہ مختلف ہو سکتا تھا۔ روز میڈیا کے ہاتھوں ہمارے سیاستدان اخلاقیات کے جنازہ ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ تیزی کے ساتھ گرتی معاشرتی اقدار اور روایات کے زمہ دار کون ہے؟؟؟ اخلاقیات اور انسانیت کا بلا  ہم سے واسطہ کیا ہے؟؟ بحیثیت مسلمان ہم اسلامی اصولوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں یا نہیں؟؟؟

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.