گلگت ،ذولفقار آباد کے عوام بجلی اور پانی کیلئے ترسنے لگے ،احتجاج کی دھمکی

علاقہ پچھلے تین دنوں سے بد ترین لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے پانی کا بھی شدید بحران جاری ہے
پانی کا مسئلہ سنگین ہونے سے قبل انتظامیہ اور حکومت نوٹس لے اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے،عمائدین
گلگت(مونٹین پاس نیوز) بد ترین لوڈشیڈنگ،عوام ذولفقار آباد روشنی کے ساتھ پانی کے بوند بوند کو ترسنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ذولفیقار آباد جوٹیال پچھلے تین دنوں سے بد ترین لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے طویل لوڈشیڈنگ ایک طرف عوام روشنی سے محروم ہے دوسری طرف پانی کو بھی ترسنے لگے ہیں یاد رہے ذولفیقار آباد کے مکین دریا کے پانی پر آباد ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نکالنے والے موٹر بیٹھ گئے خس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا قحط پیدا ہوگیا ہے۔عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کا مسلہ سنگین ہونے سے قبل نوٹس لے اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.