شمالی علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شمالی علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
نجی ایئرلائن کولائسنس جاری کرنے کا فیصلہ، نیا سیاحتی لائسنس کا نام ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن لائسنس ہوگا
سیاحتی مقامات پر ہیلی سروس کے خواہشمند فرموں کی درخواستوں پر2ماہ میں لائسنس جاری کیا جائے گا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلیے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کیلیے نجی ایئرلائن کولائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیا سیاحتی لائسنس کا نام ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن(ٹی پی آر آئی) لائسنس ہوگا۔سیاحتی مقامات پر ہیلی سروس کیلییخواہشمند فرموں کی درخواستوں پر2ماہ میں لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی میعاد 5 سال ہوگی، ہیلی کاپٹرسروس لائسنس کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اورمنزل کیلیے فضائی سروس کی اجازت نہیں ہوگی، یہ لائسنس صرف ملک کے شمالی علاقوں کے لیے سیاحتی مقامات تک محدود ہوگا جس کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا اس کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ حاصل کرنا ہے۔ابتدائی طورپر 2سیاحتی مقامات کیلیے ہیلی کاپٹرسروس لائسنس جاری کیے جائیں گے بعدازاں دیگر سیاحتی مقامات کیلیے بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ صرف قومی ائیرلائن محدود شمالی علاقوں میں مسافروں کولے جاتی ہے لیکن اب وزیر اعظم پاکستان نے پہلی بار ائیرلائنز کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں سیاحت کیلیے ہیلی کاپٹرسروس کوتجارتی بنیادوں پرسیاحتی سفری سروس فراہم کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کو مناسب نرخوں پر تیز رفتار اورمحفوظ فضائی سفرسروس فراہم کی جاسکے۔ہیلی کاپٹر سروس کو نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 میں پہلی بارشامل کیاگیا ہے اورسول ایوی ایشن حکام اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی کوبھی ہدایت جاری کردی گئی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.