بلاول بٹھو واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ

گلگت (پ ر) پیپلز لائرز فورم گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سینئر رہنما پی پی پی جی بی شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئرمین پی پی پی بلاول بٹھو زرداری نے نیب کے سامنے پیش ہو کر بے گناہ ہونے کا ثبوت دیا اور کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے .انہوں نے کہا کہ بلاول بٹھو واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی .انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوریت پہ شب خون مارنے کے مترادف ہیں پی پی نے اپنے دور میں احتجاج اور دھرنے دینے والوں کو مکمل حق دیا .انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت پہ یقین رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا تشدد نہیں اپنایا .انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے جو کہ دیر پا ثا بت نہیں ہونگے.انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا جمہوریت کی خاتر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے چیئرمین بلاول پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.