جی بی کے نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے کیپٹن سکندرعلی

دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبہ نے ترقی کی ہے اور جی بی میں بھی اس قسم کے اقدامات قابل تعریف ہیں،چیئر مین پبلک آکاونٹ کمیٹی
گلگت بلتستان کے نوجوان پاکستان اور آزاد کشمیر سے بھی ٹیلنٹ میں آگے ہیں،رہنماء جماعت اسلامی مولانا سمیع
گلگت (دلپزیر قادری سے )گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلٹ کی کوئی کمی نہیں، آسان ٹکٹ سرو س کا اجراء گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات میں کمی آئی گی۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین پبلک اکانٹس کمیٹی کیپٹن ر سکندرنے بس سینڈ گلگت میں آسان ٹکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آسان ٹکٹ سروس کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھا کر اس قسم کی سروس کا آغاز کیا جس سے عوام اپنے گھر پر ہی بیٹھ کر آسانی سے ٹکٹ لیں سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبہ نے ترقی کی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی اس قسم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔آسان ٹکٹ کے سروس کے اجراء سے جہاں پر گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو گئی وہاں پر گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو بھی آسانی ہو گئی۔ ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے سیاح اس قسم کے سروس سے خوش ہونگے اورسفر میں انکو مزید آسانی ہو گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر مولانا عبد سمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ سہولت کو مدنظر رکھا کر گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آسان ٹکٹ کے نام سے سروس کا آغازکیا جو دیگر نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوان پاکستان اور آزاد کشمیر سے بھی ٹیلنٹ میں آگے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع استور کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مظفر ریلے نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کو سلیوٹ نہیں کیا مگر آج گلگت بلتستان کے سپوت ہاشم عباس کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آسان ٹکٹ جیسے سروس کا آغاز کیا۔ گلگت بلتستان کے نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لیکر نوکری کی تلاش میں در بد کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔مگر گلگت بلتستان کے یہ نوجوان خود کچھ کرنے کے جذبے سے میدان میں آئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رحمن دریلو نے کہا کہ آسان ٹکٹ سروس کے منتظمین مبارک باد کے مستحق ہے۔ اس سروس سے جہاں گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو گئی وہاں پر گلگت بلتستان کے طلباء کی بھی مشکلات میں کمی ہو گئی۔تقریب سے پی ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریڑی رحمت نبی بٹ نے کہا کہ آسان ٹکٹ سروس کا اجراء علاقے میں نیک شگون ہے جس سے عوام خواتین اور طلباء کا وقت بچ جائے گاتقرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف گلگت ڈویژن کے صدر نوید اکبر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے آسان ٹکٹ سروس سے مزید سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرینگے جس سے علاقے میں معاشی ترقی ہو گی پڑھے لکھے نوجوانوں نے اس سروس کا آغا ز کر کے عوام کے دل جیت لیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.