حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر سیاست کرنے والوں کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا جس میں بری طرح ناکام ہوئے،حفیظ الرحمن

حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر سیاست کرنے والوں کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا جس میں بری طرح ناکام ہوئے،حفیظ الرحمن
لینڈ ریفارمز کے ذریعے )زمینوں کے مسائل حل کریں گے (وزیراعلیٰ
ن لیگ نے یونیورسٹی میں ایمبرسمنٹ سکیم متعارف کرایا جس سے ہزاروں طالبعلموں نے مف تعلیم حاصل کی لیکن نیا پاکستان والوں نے اس سکیم کو ختم کردیا ہے ،تقریب سے خطاب
جو لوگ ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست کرتے تھے ان کی سیاست دفن ہوئی تھی جس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے زمینوں اور مختلف ایشوز کو ہوا دے رہے تھے جس کو ہماری حکومت نے ناکام بنایا
گلگت( مویٹن پاس نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے یونیورسٹی میں فیس ری ایمبرسمنٹ سکیم متعارف کرایا جس کے تحت ہزاروں طالب علموں نے مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ نیا پاکستان والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد اس سکیم کو ختم کردیا جس سے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہوگا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان نے ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والے لیپ ٹاپ سکیم کو متنازعہ بنارہے تھے آج پنجاب میں ان کی بنائی ہوئی کمیٹی نے اس سکیم کی تعریف کی اور شفاف قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مخالفین کے جھوٹے الزامات کا جواب ہم اپنی کارکردگی سے دے رہے ہیں۔ لینڈ ریفام کمیشن کے ذریعے زمینوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ جو لوگ ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست کرتے تھے ان کی سیاست دفن ہوئی تھی جس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے زمینوں اور مختلف ایشوز کو ہوا دے رہے تھے جس کو ہماری حکومت نے ناکام بنایا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر سیاست کرنے والوں کا مقصد گلگت بلتستان کی ترقی کو روکنا اور بڑے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے میرٹ کی بالادستی یقینی بنایا، گلگت بلتستان کو امن و امان کے حوالے سے پوری دنیا میں مثالی صوبہ بنایا، تعمیر و ترقی کے حوالے سے بڑے منصوبے شروع کئے جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ساڑھے تین سالوں میں گلگت بلتستان کے تمام بڑے مسئلے حل ہوئے ہیں اور تعمیر وترقی کیلئے مزید بھی کام کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار کو آزمائش کے طور پر سمجھا۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج امن وامان کے حوالے سے تھا حکومتی اقدامات کی وجہ سے ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی کے حوالے سے کوئی برا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور گلگت بلتستان دنیا بھر پرامن خطہ قرار پایا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شہید امن سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) نے اپنی جان کی قربانی امن اور بھائی چارگی کے ماحول کے فروغ کیلئے دی تھی۔ آج ہماری حکومت فخر سے کہہ سکتی ہے کہ ہم نے شہید سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) کے مشن کو آگے بڑھایا اور گلگت بلتستان امن کا گہوراہ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے حکومت سے قبل روز بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرتی تھی۔ امن وامان کے قیام کے حوالے سے علمائے کرام، وکلاء، صحافی، تاجر، سول سوسائٹی کا کردار قابل تحسین رہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ساڑھے تین سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کام کیا اس کی مثال 70سالوں میں نہیں ملتی۔ ہمارے مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں روز لاشیں گرتی تھی، نوکریاں فروخت ہوتی تھی ہم نے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا۔19مارچ کو شہید امن سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) کی برسی منانے کا مقصد تجدید امن ہے۔ شہید امن سیف الرحمن خان کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا جو ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ گلگت میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہنزل پاور پروجیکٹ انتہائی اہم ہے بہت جلد اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ابھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو مکمل عملی جامعہ پہنانے کیلئے اور کام کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کو وہ اختیارات دیئے ہیں جو دیگر صوبوں کو حاصل ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان عوام کی جماعت ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا۔ ماضی میں گندم کا اضافی کوٹہ ہونے کے باوجود گندم میں کرپشن ہوتی تھی جس کی وجہ سے صوبے میں گندم کا بحران ہمیشہ رہتا تھا۔ ہمارے دور حکومت میں کرپشن کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے گندم کا کوٹہ کم ہونے کے باوجود صوبے میں کوئی گندم بحران نہیں ہے۔ تحریک انصاف والے دوغلی سیاست کا شکار ہیں۔ عبوری صوبے کے حوالے سے ان کا وفاقی موقف کچھ اور گلگت بلتستان میں کچھ موقف پایا جاتا ہے۔ بہت جلد گلگت بلتستان میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن )کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تیار کی جانے والی ڈاکومنٹری کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے جس کی خود ن گرانی کریں گے۔ گلگت اقبال ٹاؤن (کنوداس) میں سمارٹ میٹرز کا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے سمارٹ میٹرز تنصیب کرنے کیلئے درخواستیں موصول ہورہی ہے ۔ عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے صوبے میں سمارٹ میٹرز کے منصوبے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.