زاکر حسین نے مختصر مدت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کے دل جیت لئے ان کے دور کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

شگر(عابدشگری)ٹرانسفر پوسٹینگ ملازمت کا حصہ ہے ،انسان کی کارکردگی کی بنا پر ہی عوام انہیں یاد رکھتے ہیں زاکر حسین نے مختصر مدت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کے دل جیت لئے ان کے دور کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ڈی سی شگر ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ثابت ہوئے اور انہوں نے شگر کو امن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہم ان کی شگر میں دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر زاکر حسین کے شگر سے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ،ڈی سی آفس شگر میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ بہت ہی کم آفیسر ہوتے ہیں جن کے ٹرانسفر سے لوگ افسوس کا اظہار کرتے ہیں امید ہے کہ ڈی سی زاکر حسین کے تبادلے کے بعد بھی عوام انہیں یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ زاکر حسین نے مختصر مدت میں ایک کامیاب بیور کریٹ ہونے کا ثبوت دیا اور شگر کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کی انہوں نے کہا کہ زاکر حسین کو ضلع شگر کی مجبوریوں سے بخوبی واقف ہیں لہذ ا امید کرتے ہیں کہ جس عہدے پر تعینات ہوا ہے وہاں سے بھی شگر کی بہتری کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر کالج شگر کے پرنسپل سید حسن شاہ نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹینگ نوکری کا حصہ ہوتے ہیں ڈی سی شگر زاکر حسین کی شگر کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈی سی شگر محبتیں اور امن چھوڑ کر جارہے ہیں ہم ان کی اتحاد بین المسلمین کے لئے کی جانے والے اقدامات کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمار ا دل جب بھی ڈھرکے گا ہم زاکر حسین کو یاد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شگر کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی واقف ہونے کے ناطے سابق ڈی سی نئے آنے والے ڈی کو مکمل بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ گائڈ کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین سید طہٰ الموسوی نے کہا کہ شگر میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کا کریڈٹ ذاکر حسین کو جاتا ہے ان کی دن رات کی کوششوں کے باعث شگر ایک پر امن ضلع بن گیا ہے جس پر ہم ان کے شگر گزار ہیں اور دل کی گہرائیوں سے انہیں الوداع کہتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی سی شگر ذاکرحسین نے کہا کہ میرے اوپر شگر والوں کے بہت سارے احسانات ہیں جنہیں فراموش کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ شگر والوں کی محبتیں کھبی نہیں بولیں گے اور مجھے اے سی سے لیکر ڈپٹی کمشنر کے عہدے تک شگر والوں نے مجھے محبت کے سوا کچھ بھی نہیں دیا اور شگر میں گزرے لمحات کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پرا نہوں نے رکن اسمبلی عمران ندیم ،راجہ اعظم خان ،حاجی فدا علی رضوا ن اللہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.