سابقہ مفاد پرست فرقہ پرست نام نہاد سیاستدانوں نے حلقے کے عوام کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا جعفراللہ خان

جعفراللہ خان ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنے دور میں حلقہ نمبر 1گلگت کے عوامی مسائل حل کرکے دم لیں گےسابقہ مفاد پرست فرقہ پرست نام نہاد سیاستدانوں نے حلقے کے عوام کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا  ماسوائے عوام کو لڑانے کے انہوں نے کسی بھی شعبہ کے طرف کوئی توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار تھلداس بارگو پائین میں نو تعمیر پرائمری سکول کے افتتاح کے موقع پر عمائدین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے آج تک تھلداس میں کسی بھی سیاستدان کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ لوگوں کے مسائل خصوصاً تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی طرف توجہ دیتے جب سے ہم برسر اقتدار آئے ہیں ہم نے ہر شعبہ کی طرف توجہ دی ہے حلقہ میں سکولوں اور کالجوں کا جھال بچھایا ہے پینے کے صاف پانی ،رابطہ سڑکیں ، پل، صحت کھیلوں کے گراؤنڈ ز، تفریحی سہولیات سب سے بڑھ کر امن کا قیام ممکن بنا کر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ہے انہوں نے عمائدین اور طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ علم کی روشنی کو گھر گھر پھیلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر نہ تو کوئی قوم ترقی کرسکتی ہے او ر نہ ہی ملک آگے جا سکتا ہے جن قوموں نے تعلیم کی طرف توجہ دی آج وہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں بن گئی ہیں انہوں نے عمائدین اور طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی بچے کو تعلیم سے محروم نہ رکھے اور ان کے سکول میں داخلہ کو یقینی بنا کر علم کی روشنی سے اپنے گاؤں تھلداس کو ایک ماڈل ولیج بنائیں تاکہ آپ کے آنے والی نسلیں آپ پر فخر کر سکے اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی ممبر نے تھلداس کی طرف توجہ نہیں دی تھی آج ہم خوش ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں حلقہ نمبر 1میں بہت سارے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی مسائل مسلم لیگ(ن) ہی حل کریں گی۔

تقریب کے آخر میں نئی تعمیر شدہ سکول کی عمارت کی چابیاں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے محکمہ تعلیم کے حکام کے حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد سکول میں کلاسوں کا اجراء کرکے طلباء کو حصول علم کی زیور سے آراستہ کرے۔n

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.