سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی میں حفیظ الرحمن اور گورنر دونوں ملوث ہے امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت(پ، ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی میں حفیظ الرحمن اور گورنر دونوں ملوث ہے اس جج نے پہلے بھی گلگت بلتستان آنے کی کوشش کیا تھا لیکن ناکام ہوگیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائر جج جسٹس اعجاز افضل گلگت بلتستان آنا چاہتے تھے لیکن حفیظ الرحمن نے دو دفع اس جج کے خلاف یہاں سے لیٹر لکھ کر روک دیا جسٹس (ر) اعجاز افضل گلگت بلتستان آجاتا تو حفیظ الرحمن اور ان کے حواریوں نے جتنی کرپشن کی ہے ان پر ایکشن لیتا اور جسٹس (ر) اعجاز افضل کو عدالتی نظام کو کس حساب سے چلانا ہے بخوبی علم تھا اس لئے حفیظ نے اس جج کی تعیناتی پر رکاوٹ پیدا کیا ن لیگ اور تحریک انصاف نے ایک کٹ پتلی ججز لانے کی کوشش کی ہے جو یہاں آہ کر عدالتی نظام کو مزید خراب کریگا انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہونی تھی جبکہ ابھی تک وفاقی حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلہ پر عملدر آمد نہیں کر رہی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح طور پر احکامات جاری کر دیا تھا کہ 14 دن کے اندر اس جوڈیشل آرڈر کو جاری کر دیں جبکہ وفاقی حکومت نے ابھی تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کو پاوں تلے روندا ہے اگر ادارے ایک دوسروں کے فیصلوں کو نہیں مانگ لینگے تو گلگت بلتستان کا نظام کیسے چلے گا وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے اتنی تکلیف کیوں ہے اگر یہ لوگ اس فیصلے پر عملدر آمد نہیں کرتے ہیں تو ہم دھشت گردوں کو کیا کہے ریاستی اداروں کے فیصلوں کو نہ ماننا سنگین جرم ہے سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں جسٹس (ر) اعجاز افضل جیسے قابل جج کی تعیناتی ضروری ہے تاکہ گلگت بلتستان میں جوڈیشل نظام میں بہتری لا سکے انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل سسٹم کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں میں جس طرح سے کرپشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے اس پر بھی نظر ثانی کر سکے کیونکہ مخصوص اداروں کے اوپر بھی ٹھیکے لینے کے الزامات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کرپشن کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان میں ن لیگ کا کرپشن کرنے میں ساتھ دیں رہے ہیں عمران نیازی کی گلگت بلتستان میں بننے والی مسترد شدہ ٹیم بھی حفیظ کے فیصلوں میں ہاں سے ہاں ملا رہے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ان کے چہروں کو بے نقاب کرانے میں دیر نہیں لگاے گی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.