سکردو، ضلعی انتظامیہ حکام کا شگری بالاکا دورہ

مستقل بنیاد پر ایک پلم بر کو تعینات کیا جائے گا،علاقہ مکینوں سے ڈی سی کی گفتگو

سکردو(مونٹین پاس نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردوکاشگری بالا کا دورہ:عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 09مارچ2019 ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر سکردو نویداحمد نے شگری بالا سکردو کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر موجود عمائدین ، سرکردگان اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں سرکردگان نے شگری بالا میں موجود بنیادی مسائل بجلی کے کھمبے، پینے کا صاف پانی،صحت،تعلیم اورگندم کی کمی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ پینے کے صاف پانی کے حوالے سے سرکردگان کا کہناتھا کہ شگری بالا میں پینے کے پانی کے حوالے سے جو پائپ لائن موجود ہے وہ عوام نے اپنی مدد آپ لگائی ہے ابھی سردیوں میں پائپ جم جانے اور ٹوٹنے کی صورت میں کوئی بنانے والا نہیں ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ محکمہ واسا کے ذریعے مستقل بنیاد پر ایک پلمبر کو تعینات کیا جائے گا تاکہ عوام الناس کی کمپلین کو گھر کی دہلیز پر حل کیا جا سکے۔ بجلی کے کھمبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ایکسئین پاور کواحکامات جاری کریں گے کہ شگری بالا کے عوام کو درکار پانچ سے چھے کھمبے مہیا کریں تاکہ علاقے کے عوام کو بجلی کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔صحت کے حوالے سے عمائدین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او کو ہدایات دی جائے گی کہ آئندہ یہاں فرسٹ ایڈ پوسٹ(FIP) میں ادویات کی کمی کو دور کیا جائے گا اور باہر سے آئی ہوئی دائی کی جگہ مقامی دائی کو تعینات کیاجائے گا تاکہ خواتین کو صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہونیز مہینے میں ایک دفعہ ذوبیدہ خالق مموریل ہسپتال یہاں فری میڈیکل کا اہتمام کریں گے۔شگری بالا نالہ کی صفائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دفعہ برف باری زیادہ ہوئی تواس بابت کمیونٹی فیول برداشت کرے گی اور مشینری حکومت فراہم کرے گی تاکہ علاقے کے عوام کو مالی نقصانات سے بچا جا سکے اور عوام کی اراضی محفوظ ہو سکے۔ BISPکارڈکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ سے کارڈ مستحق لوگوں کوہی ملیں گے اس حوالے سے پہلے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر BISPکو احکامات جاری کر چکے ہیں اور یہ پور ے بلتستان کا مسئلہ ہے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا۔گندم کے حوالے سے مسئلہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول سپلائی آفیسر کو ہدایت کی جائے گی آج کے بعد گندم کو تولہ جائے گا اور جتنا وزن ہوگا اُس حساب سے پیسہ وصول کیا جائے گا۔کم وزن یا زیادہ قیمت لینے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ LG&RDسکیموں عوامی سطح پر ملیں گے اور من پسند افراد کو آئند ہ سے کوئی سکیم نہیں دی جائے گی۔نیز تحصیلدار گمبہ سکردو کو حکم دیا جائے گا کہ فوری طور پر شگری بالا میں کئے گئے تجاوزات کو ہٹائیں گے اور لوگوں کو اپنے حقوق دلائے جائیں گے۔واضح رہے کہ شگری بالا کے عمائدین اور سرکردگان نے ڈپٹی کمشنرسکردو کے اقدامات کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کے حوالے سے جویقینی دہانی کرائی ہے اُس پر عملدرآمد کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.