سکردو، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ٹریننگ

سکردو، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ٹریننگ
کوئی امرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے،شرکاء
سکردو(مونٹین پاس نیوز)ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کی ٹرنینگ کا انعقاد: ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے ملک کے موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام الناس اور تمام محکمہ جات کے ذمہ داران کے لئے بوائز ڈگری کالج سکردو میں ایک اہم آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈسٹرکٹ ڈایزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ، ریسکیو 1122، فائر برگیڈ اور سول ڈیفنس کے آفیسران نے جنگی صورت حال میں عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے آگاہ کیا گیاکہ خدانخواستہ کو ئی جنگی یا امرجنسی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں لوگوں کو محفوظ رکھنے اور حفاظتی اقدامات کے بابت سے آگاہ کیا گیا۔آگاہی پروگرام میں متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران نے کسی بھی ناگہانی حالات سے بچانے کے لئے لوگوں کو فوری اقدامات کے حوالے سے تربیت دی جن میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی ، خوراک و پوشاک کی وقتی طور پر فراہمی، ابتدائی طبی امدادپہنچانااور امدادی کام کے لئے موزوں وقت کا تعین شامل تھا اور اس نسبت انہوں نے عملی اقدامات کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔اس آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام الناس کی جان و مال کونقصانات سے بچایا جا سکے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔تربیتی پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سکردو کا کہنا تھا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی حالت کے دوران ہونے والے نقصانات کو کم کیا جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ آج ہم نے شہریوں کی تربیت کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس کا رسپانس کافی زیادہ حوصلہ افزا رہا ہے اور مستقبل میں ایسے پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ضلع سکر دو کے عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ سکردو خصوصاً ڈپٹی کمشنر سکردو کے اقدامات کو خوب سراہا ہے۔اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کوئی امرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.