سیاحوں کا گلگت بلتستان آمد شروع محکمہ ٹوریزم غذر کے پکنک پوائنٹ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار

سیاحوں کا گلگت بلتستان آمد شروع محکمہ ٹوریزم غذر کے پکنک پوائنٹ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار
گاہکوچ میں بنایا گیاپکنک پوائنٹ مویشی خانہ بن گیاہے اور دو محکمہ ٹورازم کا دفتر بھی ہر وقت ویران ،عوام پریشان
کروڑوں روپے کی لاگت سے سیاحوں کی سہولت کیلئے تعمیر کئے گئے تھے تاحال یہ پکنک پوائنٹ لاورث پڑے ہیں
غذر(آ ئی این پی )موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی مگر محکمہ ٹورازم غذر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بہار کی آمد کے ساتھ ہی غذر میں سیاحوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے مگر محکمہ ٹورازم کے پکنک پوائنٹ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں گاہکوچ میں بنایا گیا پکنک پوائنٹ مویشی خانہ بن گیاہے اور دوسری طرف محکمہ ٹورازم کا دفتر بھی ہر وقت ویران نظر آتا ہے یہاں آنے والے سیاحوں کو علاقے کے بارے میں معلومات نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غذر میں ٹورسٹ پکنک پوائنٹ مویشی خانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں غذر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیاحوں کی سہولت کے لئے نصف درجن کے قریب پکنک پوائنٹ تعمیر کئے گئے تھے تاحال یہ پکنک پوائنٹ لاورث ہیں اور گرمی کے موسم میں بھی یہ پکنک پوائنٹ ویران نظر آتے ہیں جس کی اصل وجہ محکمہ سیاحت کی لاپرواہی ہے حالانکہ وزیر سیاحت کا تعلق بھی غذر سے ہے مگر اس کے باوجود بھی یہاں آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گاہکوچ شہر میں ٹورازم کا دفتر ایسے جگہ بنایا گیا ہے جہاں اس دفتر کے بارے میں مقامی لوگوں کو پتہ نہیں غذر میں اس سال اب تک پانچ لاکھ سے زائد سیاح آنے کا امکان ہے مگر یہاں آنے والے سیاحوں کو علاقے کے حوالے سے انفارمیشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے دوسری طرف جو پکنک پوائنٹ بنائے گئے ہیں وہ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں اعلی حکام کو اس محکمے کی ناقص کارکردگی کی شکایت کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے جبکہ گاہکوچ پکنک پوائنٹ تک جانے کے لئے جو پل تعمیر کیا گیا ہے وہ پل بھی پل صراط کا منظر پیش کر رہا ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.