غذر،یہ مقابلے کا دور ہے اور طلبا کوسخت محنت کی ضرورت ہے،ڈائریکٹر ایجوکیشن 

وقت اور حالات تیزی سے بدل رہے ہیں بدلتے حالات کا مقابلہ کرنے اوربہتر مستقبل کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا
ہمارے بچے ہمارا آثاثہ ہیں اساتذہ کے ساتھ والدین کو بھی بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے
غذر(فیروزخان)ایکٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن غذر سلطان علی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات تیزی سے بدل رہے ہیں بدلتے حالات کا مقابلہ کرنے اوربہتر مستقبل کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا یہ مقابلے کا دور ہے اور طلبا کوسخت محنت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول سے فارغ ہونے والے طلباکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تربیت کے لئے میرٹ کی بنیاد پر 100نئے اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گء ہے جبکہ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بیشتر سکولوں میں بائیومیٹرک نظام متعارف کروایا گیا ہے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر راجہ مظفرولی نے کہا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں ہمارے بچے ہمارا آثاثہ ہیں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کا ایک مفید شہری ثابت ہو سکے تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل عبدالجبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جس مقام پر ہم بیٹھے ہیں یہ وہ واحد درسگاہ ہے جہاں سے کء اعلی آفیسر نکلے اور آج گلگت بلتستان کے مختلف اظلاع سمت پاکستان بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ عظیم درسگاہ کچھ عرصے سے زوال پذیر ہے ہم ایک بار پھر اس درسگاہ کو فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بھروئے کار لانے کی کوشش کر رہیہیں ان کا کہنا تھاکہ ہم بچوں میں پرھنے کے حوالے سے تجسس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ پڑھنے کے عمل کو جاری رکھ سکے اور سیکھنے کے عمل کو زندگی کا مقصد بنائے.تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سابق طلبا کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.