وزیر اعلی کے حلقے میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے انجئینر نوید اقبال

گلگت( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پولیٹکل ایڈویزر انجئینر نوید اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سال کے عرصے میں جتنی کرپشن کی اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ، کرپشن میں حفیظ الرحمن کی معاونت کرنے والے سرکاری آفیسران پہلے جیل میں جایءں گے اسکے بعد حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی جیل میں ہونگے ۔ حادثاتی طور پر سیاسی میں آنے والے حفیظ الرحمن بڑے بڑے دعوے کرنے کی بجائے اپنی چار سالہ کاردگی پر نظر ثانی کریں ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان چار سال کے عرصے میں گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ دینا تو دور کی بات اپنے حلقے کے عوام کو بجلی تک نہیں دے سکے ۔ وزیر اعلی کے حلقے میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے عوام کو بے داخل کرنے کی سازش میں مصروف عمل ہے ۔ چھموس داس ، مقپون داس اور برمس کھر کے عوامی زمینوں کو حفیظ الرحمن مال غنمیت سمجھ کر سرکاری اداروں کو تقسیم کر رہے ہیں جسکو پیپلزپارٹی کبھی کامیاب ہونے نہیں دیگی ۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی قیادت نے تین سال کے عرصے میں گلگت بلتستان کے عوام کو شعور دیا کہ وہ اپنے زمینوں کے مالک ہے ۔ اب گلگت بلتستان کی عوام اپنے زمینوں کی تحفظ کے لئے میدان میں نکل آئی ہے ۔ اب گلگت بلتستان کی عوام عوامی طاقت سے حفیظ الرحمن کا راستہ روک لیں گے ۔ پیپلزپارٹی آنے والے انتخابات میں عوامی طاقت سے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے اسمبلی کے اجلاس میں خالصہ سرکار کے کالے قانون کو ختم کر کے عوام کو ان کا حق دئے گی ۔ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ٹکٹ لینے والے امیدوار نہیں ملیں گے ۔پیپلزپارٹی نے چار سال میں عوامی حقوق کی جنگ لڑی اور عوام کو شعور دیا آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کی عوام پیپلزپارٹی کو بھاری عوامی مینڈیٹ دے گی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.