خیراتی مشیر اطلاعات اور کوٹھے کے دروازے پر بیٹھنے والے میں کوئی فرق نہیں شہزاد حسین الہامی

گلگت ( پ۔ر) پیپلز سیکریڑیٹ گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان شہزاد حسین الہامی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہا خیراتی مشیر اطلاعات اور کوٹھے کے دروازے پر بیٹھنے والے میں کوئی فرق نہیں کیوں کہ جس طرح کوٹھے میں بیٹھنے والا اپنا دھندے کا دفاع کرتا ہے عین اسی طرح موصوف مشیر اطلاعات اسلام آباد ویمن ٹریفکنگ سیکنڈل کی دفاع کرتے ہیں ۔جب کبھی بھی اس سیکنڈل کا کہیں پر ذکر ہوتا ہے تو موصوف اخبارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کود پڑا جاتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سیکنڈل کا دفاع کرنا ان کی مجبوری ہے کیوں کہ اگر دفاع نہ کریں اور اسکی تحقیقات ہو تو موصوف کا نام اس سیکینڈل کے سرفہرست میں آجائے گا۔اور اسکی خیراتی تنخواہ اور مراعات بند ہوجائے گی ۔شہزاد الہامی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جتنا نقصان مسلم لیگ ن کو نہیں دیا تھا اتنا حفیظ الرحمن نے اس قسم کے درباری افراد کو حکومت میں شامل کر کے دیا ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورحکومت میں خطے کے عوام کی تقدس کا خیال کیا جب کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسلام آباد کے ہوٹلوں میں خطے کے عوامی کی غزتوں کو نیلام کیا ۔حفیظ الرحمن نے درباری افراد کو حکومت میں اہم عہدے دیئے جس کے بعد لیگی کارکنوں نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اور حفیظ سرکار سے نفرت کرنے لگے ہیں ۔ حفیظ الرحمن کے ساتھ لیگی وزراء عوامی کے پاس جانے کو تیار نہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے انتخابات میں حفیظ الرحمن اور اکبر تابان کے علاوہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا والا کوئی نہیں ہو گا ۔حفیظ الرحمن شمس میر ، فاروق میر ، حاجی عابد بیگ کو دیگر اضلاع میں ٹکٹ دینگے مگر تنیوں افراد ٹکٹ ملنے کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان سے غائب ہونگے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.