ذولفقار علی بھٹو کے شہید ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہوا سعدیہ دانش

لگت(پ، ر) پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے ذیر اہتمام شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے شہید ذولفقار علی بھٹو کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ ملک کو آئین دینے والے اور اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے لیڈر کا عدالتی قتل ہوا ذولفقار علی بھٹو کے شہید ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہوا اور ان کے جانے سے مسلم امہ میں جو خلا پیدا ہوا اس خلا کو آج تک کوئی بھی پر نہیں کر سکا ہے ذولفقار علی بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام تھا انہوں نے مسلم امہ کو ایک پیج پر لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھاے تھے اسی بات پر ان کو یہ سزا دی گئی ذولفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو ایف سی آر کے نظام کا خاتمہ کر کے باردرن ایریا 18 رکنی ایڈوائزی کونسل دی اور گلگت بلتستان کو مختلف چیزوں پر سبسڈی دی کہا انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل آرڈر 2019 جاری ہونے سے پہلے جوڈیشر ی کے حوالے سے کوئی بھی اقدامات اٹھاے گئے تو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت توہین عدالت کے ذمرے میں آینگے اور پیپلز پارٹی قانونی راستہ اختیار کرے گی سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں گلگت بلتستان کو ایک آزاد عدلیہ اور سستے انصاف کے حوالے سے فیصلہ سنایا ہے اگر وفاقی حکومت ججز کی تقرری پر کوئی اقدامات اٹھاے گی تو پیپلز۔ پارٹی اپنا لائحہ عمل تیار کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ کا مینڈیٹ اور ڈگری دونوں جعلی ہیں نوسربازی سے وزیر اعلی بننے کے بعد وہ چیف ایکزیگٹیو کم اور ٹھیکیدار ذیادہ بن گئے ہیں انہوں نے کمیشن خوری وصول کرنے اور اخبارات میں من گھڑت الزامات لگانے کے لئے خیراتی مشیروں کو رکھا ہوا ہے جو اپنی تنخواہ کو حلال کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے اوپر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں مستقبل قریب میں حفیظ الرحمن اور ان کے خیراتی مشیروں پر کڑا احتساب ہوگا اورساتھ ساتھ ان ضمیر فروش درباریوں کا بھی کڑا احتساب ہوگا جو سرکار سے تنخواہ اور مراعات صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات اور الزامات لگانے کے عوض لے رہے ہیں ۔ ہمیں ان درباریوں کی مجبوریوں کا اندازہ ہے اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے گھر کا چولہا بند ہو جائے گا اور ان کو اپنی ہی پارٹی کے اندر جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ۔ ان سب درباریوں اور ان کے آقا کا مستقبل مناور جیل ہے وہ جتنا بھی شور شرابہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے ضیاالحق کے پیروکاروں کا گلگت بلتستان میں اب سیاسی مستقبل مکمل ختم ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن نے جس طرح کا کردار سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات میں ادا کیا ہے اس سے وہ گلگت بلتستان کے قومی مجرم بن گئے ہیں حفیظ نے گلگت بلتستان کے عوام کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی بنیادی طور پر ایک سوچ اور نظرے کا نام ہے گلگت بلتستان میں جتنے بھی سیاسی ریفامز آئی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے 18 رکنی ایڈوائزی کونسل سے لیکر 2009 آرڈیننس تک پیپلز پارٹی کی اصلاحات ہیں۔ ن لیگ نے گلگت بلتستان میں صرف ٹھیکیوں میں کمیشن کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرنے ہوے کہا کہ نیازی گلگت بلتستان میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رکھتا ہے ابھی تک ان کے وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور اسلام آباد آفس میں بیٹھ کر بیانات پر گزارہ کر رہے ہیں تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ابھی تک وزیر اعظم سے ملنے کا ٹائم تک نہیں دیا اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان سے کتنے مخلص ہیں اور گلگت بلتستان کے حوالے سے کتنی دلچسپی رکھتے ہیں گلگت بلتستان کے اہم مسائل پر پیپلز پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھاے گی ۔ اس موقعے پر صدر ضلع گلگت اقبال رسول سیکریٹری جنرل حسین علی رانا صدر بی ڈبلیو او جمیل قریشی شہزاد الہامی و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گران خدمات سر انجام دی ہے وہ ایک عالمی لیڈر تھے انہوں نے مسلم امہ کو متحد کرنے میں کلیدی کرادر ادا کیا اس بات پر سازش کے تحت اس کو شہید کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے ساتھ گلگت بلتستان کا ایک جیالا کھڑا یے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے اور انشا للہ پیپلز پارٹی آگے بھی کرتی رہے گی ۔
Attachments area

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.