قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے خلاف ڈگری کالج گلگت کے طلباء کا آئی یو کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گلگت( سپیشل رپورٹر) قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے خلاف ڈگری کالج گلگت کے طلباء نے کے آئی یو کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ڈگری کالج گلگت کے سیکڑوں طلباء نے ڈگری کالج سے کے آئی یو تک لانگ مارچ کیا اور کے آئی یو کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج کے طلباء نے موقف اختیار کیا کہ کے آئی یو شعبہ امتحانات نے امتحانی فیس میں اضافہ کر کے علم دشمن پالیسی اختیار کی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،شعبہ امتحانات کے کنڑولر نے شعبہ امتحانات کو تباہی کے دھانے پر پہچا دیا ہے ،قراقرم بورڈ کی علم دشمن پالیسوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں نے قراقرم بورڈ سے الحاق ختم کر کے فیڈل بورڈ سے الحاق کر لیا ہے یہی صورت حال رہی تو سرکاری کالجز بھی قراقرم بورڈ سے الحاق ختم کر کے فیڈل بورڈ کے ساتھ الحاق کرینگے ۔انہوں نے گورنز گلگت بلتستان ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وی سی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شعبہ امتحانات کے کنڑولر کو تبدل کر کے شعبہ امتحانات کے کنڑولر ایجوکیشن سے پروفیشنل ڈگری ہولڈر کو تعینات کریں ۔موجودہ کنٹرولر کے پاس شعبہ امتحانات اور ایجوکیشن کا کوئی تجربہ نہیں جسکی وجہ سے شعبہ امتحانات تباہی کے دھانے پر پہچا دیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس نہیں لیا تو سکردو اور گلگت کے بعد اب پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کی کال دینگے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.