وقار النساء ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کشروٹ کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وقار النساء ماڈل گرلز ہائیر سکنڈری سکول کشروٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور سکولوں کی بہتری کیلئے مثالی روڈ میپ بنایا گیا ہے۔ بنیادی نظام تعلیم کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ماڈل سکولز اورپبلک سکولزصوبائی حکومت نے بنائے ہیں۔ ہر سال 10 ماڈل سکولز بنارہے ہیں۔ نئے پاکستان والوں کی وجہ سے تعلیم کے شعبے میں بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ ماڈل سکولوں میں تقریباً 3 کروڑ روپے لگائے ہیں جہاں جدید کمپیوٹر لیب اور تمام سہولیات میسر ہیں۔تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے اصلاحات کے ثمرات فوری نظر نہیں آئیں گے۔ ماضی میں نمائشی کاموں پر توجہ دی گئی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حقیقی معنوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے نہیں سوچا گیا۔ بدقسمتی سے ماضی میں الیکشن کو مدنظر رکھ کر کام کیا گیا۔ ہماری حکومت نے اصلاحات متعارف کرائے جس کی وجہ سے آج پورا صوبہ امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ ماضی میں بے گناہوں کا خون بہایا جارہا تھا۔گزشتہ4 سالوں میں کوئی دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ امن کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوا۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کوبھرپور وسائل فراہم کئے۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ میں سے ایک ارب روپے کے فنڈز گلگت بلتستان کو دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں بہتری کی وجہ سے انرولمنٹ بہتر ہوئی ہے۔ 8 کروڑ مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے مہیا کئے سابق حکومتوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا۔282 مڈل اور ہائی سکول بنائے ہیں۔ سکولوں کا نظم و نسق بہتر ہوناچاہئے۔ اب اساتذہ کو مزید بہتر زرلٹ دینے کی ضرورت ہے۔ جو والدین ماڈل سکول کے طالب علموں کو سکول یونیفارم خرید نہیں سکتے ان کو صوبائی حکومت یونیفارم فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سرکاری سکولوں کی تعمیرات محکمہ تعلیم کے انجینئرنگ سیل بنائے گا۔ سکول میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو2 ماہ میں حل کئے جائیں اور ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔کوتاہی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ یوتھ کے مثبت سرگرمیوں کیلئے وسائل فراہم کررہے ہیں۔ خواتین کے پارک کا افتتاح بہت جلد کیاجائے گا۔ خواتین پارک کی تعمیر سے خواتین کو آپس میں مل بیٹھنے کے مواقع میسرآئیں گے۔ جو بچے تعلیم میں کمزور ہیں ان کواضافی ٹائم دیا جائے۔ معیار تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 2029ء تک روڈ میپ کے مطابق صوبے کے تمام مڈل اور ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنائے جائیں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.