گلگت بلتستان میں نظام تعلیم میں بہتری لازمی ہے،فیض اللہ لون

ہنزہ (اکرام نجمی) ڈائریکٹراکیڈمکس محکمہ تعلیم گلگت ریجن فیض اللہ لون نے ضلع ہنزہ اور ضلع نگر نے مختلف سکولوں پر چھاپوں کے دوران کئی اساتذہ جو اپنے پیشہ وارانہ خدمات میں کوتاہی کا مرتکب ہورے تھے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی غیر حاضر اساتذہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکی خلاف سخت قسم کی کاروائی کرنے کی وارننگ دی ہے ۔محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس نے میڈیا سے ٹیلفونک بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور نظام تعلیم میں بہتری لازمی ہے کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں مجھے کوتاہی نظر آئی وہاں میں نے متعلقہ اہلکاروں کو سخت وارننگ دی ہے اور انشاللہ مستقبل میں بھی کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ہم گلگت بلتستان کو ایک مثال بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں میڈیا ،عوام اور والدین کی مدد چاہیے میں یقین دھانی کراتا ہوں کہ گورنمنٹ سکولوں میں ہر صورت میں چھ گھنٹے پڑھائی ہوگی اور اساتذہ کی حاضری ہر حال میں یقینی ہوگی ۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی اس اقدام پر عوامی حلقوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وقت کی ضرورت بھی عوامی حلقوں کا مذید کہنا تھا کہ بہت سے سرکاری اساتذہ کے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم ہیں جب تک انکے بچے گورنمنٹ سکولوں میں داخل نہیں ہونگے بہتری مشکل ہے تاہم سکولوں میں بہتری کے سلسلے میں محکمہ تعلیم اور خاص کر ڈائریکٹر فیض اللہ لون کی کاروائی حوصلہ افزا ہے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.