کی ناقص سروس نے صارفےن کو ذہنی مرےض بنا دےاDSL

غذر(فےروز خان) گاہکوچ مےں ڈی اےس اےل کی ناقص سروس نے صارفےن کو ذہنی مرےض بنا دےا ۔صارفےن کی بار بار شکاےت کے باوجود اےس سی او حکام ٹس سے مس نہےں ہو رہے۔شکاےتی کاﺅنٹر پر فےلڈ کے لو گوں کو رکھا گےا ہے جو صارفےن کی شکاےات کو سمجھ ہی نہےں پا رہے بلکہ وہ خود ذہنی مرےض لگ رہے ہےں صارفےن کا اےس سی او کے حکا م بالا سے انٹرنےٹ سروس مےں بہتری لانے اور شکاےتی کاﺅنٹر پر پروفےشنل اور با اخلاق عملہ تعےنات کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ انٹر نےٹ کی بہتر سروس فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصےلات کے مطابق غذر مےں ڈی اےس اےل کی ناقص سروس سے صارفےن عاجز آگئے ۔بار بار کی شکاےت کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہےں ہو رہی جبکہ ڈی اےس اےل کی ناقص سروس کی وجہ سے کئی صارفےن نے اپنی انٹر نےٹ لائےنےںمنقطع کرنے کا فےصلہ کر لےا ۔ڈی اےس اےل سروس کی بار بار بندش کی شکاےت کئے جانے پر اےس سی او کا عملہ سروس بہتر بنانے کی بجائے صارفےن کو اپنی لاےنےں منقطع کرنے کا مشورہ دےنے لگے ۔ایس سی او حکا م اپنے بلنگ کے طریقے کو بہتر بنانے کے لئے پروفیشنل اور ہر وقت موجود رہنے والے ملازمیں کو رکھے تاکہ بروقت صارف کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ کا ل کے پیسوں سے بھی بچ سکے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.