حلقہ 6 ضمنی انتخابات : اظہار ہنزائی ، نجیب اللہ کے حق میں دستبردار

اسلام آباد (آن لائن)جی بی ایل اے حلقہ 6 کے سابق امیدوار اظہار ہنزائی نوجوان رہنما نجیب اللہ خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماﺅں کا ایک اہم اجلاس یہاں ایک نجی ہوٹل بروز بدھ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کنونیئر تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کی ۔ اجلاس میں اطہار ہنزائی ، عزیز احمد ، نجیب اللہ خان ، کریم اور دیگر نے شرکت کی ۔ جی بی ایل اے حلقہ 6 کے سابق امیدوار اظہار ہنزائی نے نوجوان رہنما نجیب اللہ خان کے حق میں دستبرداریہ کا اعلان کیا ۔ اظہار ہنزائی کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی مستقبل کے لئے اچھے راہ کا تعین کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نجیب اللہ خان تحریک انصاف کے تعلیم یافتہ اور قابل لیڈر ہیں اور نوجوانوں کو یکجا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو نجیب اللہ خان جیسے رہنماﺅں کو موقع دینا چاہئے ۔ڈپٹی کنونیئر فتح اللہ خان نے نجیب اللہ خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجیب اللہ گلگت بلتستان کے ان نوجوانوں میں شامل ہیں جنہوں نے علاقے کی نمائندگی پر فارم پر بھرپور انداز میں کی ہے ۔ اس موقع پر نجیب اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے نوجوانوں کی پارٹی رہی ہے اور نوجوانوں کو ہمیشہ عوام کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے حصول کے لئے پارٹی کے پلیٹ فارم کے ذریعے بھرپور جدوجہد کریں گے نجیب اللہ خان نے کہا کہ کئی دہائیوں سے علاقے میں چند گھرانوں کا سیاست پر راج ہے اور مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ واضح رہے کہ جی بی ایل اے حلقہ 6سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات تین مہینے کے اندر منعقد ہونے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے .

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.