میر ے اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن رہے گی ،میر غضنفر علی خان

میر ے اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن رہے گی ،میر غضنفر علی خان
گلگت(سٹاف رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستا ن طاہر حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان کو سرکاری اداروں کے متعلق مختصر بریفنگ دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بحیثیت وفاقی نمائندہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے تکمیل کے لیئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا ۔گزشتہ رات گورنر گلگت بلتستان کی طرف سے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کو دیئے گئے عشایئے سے خطاب کر تے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن ، سپیکر فدا محمد ناشاد ، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان ، وزراءاور تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے گورنر گلگت بلتستان بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میر ے اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن رہے گی اور آپس میں مِل جُل کر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل تلاش کرینگے اور گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔آخر میں گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن اور کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستا ن کو امن ، خوشحالی اور ترقی پر گامزن رکھنے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم سب مل کر گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے اور گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے جب بھی ضرورت پڑے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے مشاورت کرینگے اور اُمیدظاہر کیا کہ گورنر گلگت بلتستان بحیثیت وفاقی نمائندہ ہمیشہ صوبائی حکومت کی رہنمائی کرتے رہینگے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.