ہچکیوں سے فوری نجات کے لیئے کیا کرنا چاہئے؟

ہچکی لگ جائے تو فوراًہی تھوڑی دیر بعد ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن بعض اوقات یہ طویل ہوجاتی ہے اور تکلیف دینے لگتی ہے۔آج ہم آپ کو ہچکیوں سے نجات کے لئے آسان قدرتی نسخے بتائیں گے۔
کوئی میٹھی چیز کھالیں
میٹھی چیز کو ہچکیاں روکنے کے لئے کافی آزمودہ پایا گیا ہے لہذا چینی کھانے سے ہچکی بند ہوجائے گی۔
کوئی کھٹی چیز بھی فائدہ مند ہوسکتی ہے
جس طرح چینی کھانے سے ہچکی رُک سکتی ہے بالکل اسی طرح کھٹی چیز بھی ہچکی کو روکنے کے لئے فائدہ مند ہے۔آپ چاہیں تو سرکہ کا ایک چمچ پی لیں۔
پی نٹ بٹر
میٹھا اور مزیدار ہونے کی وجہ سے آپ کو پی نٹ بٹر کھانے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔جیسے جیسے یہ آپ کے حلق سے نیچے اترے گا ویسے آپ کو ہچکی میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔
شہد کھا لیں
شہد کو تھوڑے سے نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بھی آپ کو افاقہ ہوگا۔
چاکلیٹ کھالیں
اگر آپ کو چاکلیٹ سے ہچکیوں کا علاج کرنا ہوتو یقیناًآپ کبھی بھی علاج نہیں کریں گے۔ایک چمچ چاکلیٹ یا اوولٹین کھانے سے بھی ہچکی رُک جائے گی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.