گلگت میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ” انسانی حقوق کے فروغ میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے کردار ” کے موضوع پر آگاہی نششت کا اہتمام

گلگت (پریس ریلیز) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان گلگت بلتستان، اے کے آر ایس پی اور پبلشنگ ایکسٹنشن نیٹ ورک (پن) گلگت کے باہمی اشتراک سے گلگت میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ” انسانی حقوق کے فروغ میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے کردار ” کے موضوع پر آگاہی نششت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر اسرارالدین اسرار ، پین کے سربراہ پروفیسر اعجاز خان ، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے یوتھ پراجیکٹ کے منیجر محمد حسین، چالڈ رائٹس موومنٹ کے کنونیر راجہ کرامت نے خطاب کیا۔ سیشن میں 25 سے زائد خواتین اور مرد نوجوانوں نے شر کت کی۔ سیشن کے آغاز میں سال 2015 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد اور انسانی حقوق کے ان کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جنہوں نے انسانی حقوق کی جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی۔ سیشن میں اسرارالدین اسرار نے انسانی حقوق کی تاریخ، انسانی حقوق کا عالمی نظام اور انسانی حقوق کے حواے سے بنائے گئے پاکستانی قوانین پر تفصلی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں دیگر مقررین نے بھی انسانی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان گلگت بلتستان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے گلگت پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک سال میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردھشت گردی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد اور انسانی حقوق کی جد وجہد میں جانوں کی قربانی دینے والے افراد سے یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں۔ اس سرگرمی میں درجنوں نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر گلگت پریس کلب طارق حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کا فرض ہی۔ انسانی حقوق کے لئے سول سوسائٹی کو مل جل کر جد وجہد کرنا چاہئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد لائق تحسین ہیںجو مصائب اور مشکلات کے باوجود اس مشن پر کاربند ہیں۔ اس موقع پر ایچ آر سی پی جی بی کے سربراہ اسرارالدین اسرار نے کہا کہ انسانی حقوق اس وقت تک میسر نہیں آسکتے جب تک معاشرے کے تمام افراد ان اصولوں پر کاربند نہیں رہتے جن کے زریعے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام ممکن ہی۔ اس ضمن میں علم و آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہی۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور اور دھشت گردی کے دیگر واقعات میں جان بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.