گلگت شہرکو دہشت گردی کی ممکنہ خطرے سے بچایا گیا

گلگت(ماونٹین پاس) شہرکو دہشت گردی کی ممکنہ خطرے سے بچایا گیا.گلگت کے نواحی گاوءں بارگو پائین میں دو گھروں میں چھاپا مار کر 5 عدد گرنیڈ 7 عدد نائن ایم ایم رائفل 2 عدد پستول ڈیٹونیٹر وائرلیس سیٹ اور دیگر جدید اسلحہ و سینکڑوں کارتوس سمیت پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا.ائ جہ پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس کی سارگن ٹیم جس کی قیادت ASIمصطفی کررہے تھے فوری طور پر مشتبہ گھروں پر ریڈ کرلیا.اور بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا.ان کا کہنا تھا کہ تاہم کوئ دہشت گرد گرفتار نہیں کیا جاسکا.ان کا کہنا ہیں کہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں اور دہشتگردوں کا پیچھا کررہے ہیں بہت جلد ان کع گرفتار کرکے تمام حقائق منظر عام پر لائینگے.کہ اتنا ہتھیار کہاں استعمال کنے کا ارادہ تھا.انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بھی یہ ہتھیار استعمال کے حولے سے جائزہ لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ داعش کی چاکنگ کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں بہت جلد ان تحقیقات کو مکمل کرینگے.انھوں نے کہا کہ غیر ملکی اور افغانیوں کو بہت جلد شہر بدر کرینگے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.