اقتصادی راہداری منصوبے میں برابر نمائندگی کیلئے حکومتی و اپوازیشن اراکین قانون ساز اسمبلی کا اتحاد خوش آئند ہے۔ یوتھ آف گلگت بلتستان

اسلام آباد ( ماونٹین پاس ) یوتھ آف گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے چائنہ پاک اقتصادی راہداری منصوبہ، سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے صوبائی و وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس حقیقت واضح کرنے اور بعدازاں حکومتی و اپوازیشن جماعتوں کے اراکین قانون ساز اسمبلی کا حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ آواز اٹھانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ 
یوتھ آف گلگت بلتستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کے بنیاد انسانی، معاشی اور آئینی حقوق کیلئے جہاں سے بھی آواز اٹھیگی، ہم اسکا بھر پور ساتھ دینگے۔ اب وقت آچکا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوان تمام تر لسانی، علاقائی، گروہی اور فرقہ ورانہ باستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کیلئے ہم آواز ہوکر پر امن جدوجہد کا آغاز کریں۔ 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس نازک مرحلے پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ایک دوسرے کیخلاف بیانات سے نوجوانوں کی سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان حساس حالات میں ہم تمام تر سیاسی وابستگیوں کو بلائے طاق رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی تقسیم کی سازش ، اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے حق اور آئینی حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کریں۔ اس موقع پر یوتھ آف گلگت بلتستان کی جانب سے عنقریب ایک اہم نمائندہ اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ 

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.