معروف فوٹو گرافر جانان خان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

گلگت (ماوئنٹین نیوز) معروف فوٹو گرافر ، فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین اور علاقے کے سماجی شخصیت جانان خان68سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد منگل کے روز کراچی میں انتقال کرگئے جوٹیال ذوالفقار آباد سے تعلق رکھنے والے جانان خان علاقے میں فلاحی کاموں اور غریب اور نادار لوگوں کی کفالت میں مشہور تھے انہوں نے1976ءمیں گھڑی باغ گلگت میں ایک چھوٹے سے دکان میں فوٹو گرافری سے اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی محنت کے ذریعے گلگت کی اہم کاروباری شخصیات کے ہم پلہ آگئے جوٹیال کے مقام پر جے جے مارکیٹ تعمیر کرکے علاقے کے لوگوں کو کاروباری مواقع فراہم کئے جانان خان کے پسماندگان میں بیوہ سمیت4بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں جانا ن خان کے بیٹوں میں جاوید اقبال، میجر شاہد اقبال، ساجد اقبال اور لیفٹیننٹ وسیم اقبال شامل ہیں ان کی ایک صاحبزادی رضیہ بانو امریکہ میں PhDکررہی ہیں جانان خان پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر فوٹو گرافر میر جہان شاہ (عباس) کے چچا زاد بھائی تھے خاندانی ذرائع کے مطابق جانان خان کو چند روز قبل ہاضمے میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن ہوا تھا اور چند روز قبل ہی گھر منتقل کردیئے گئے تھے پیرکی رات ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی تدفین ذوالفقار آباد کے قبرستان میں آج سہہ پہر کی جائے گی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.