مضر صحت اشیائے ضروریہ کی بھر مار،متعلقہ ادارے خاموش

مصروف کمپنیوں کے لیبل لگا گلگت سٹی سمیت دیگر علاقوں میں جعلی کمپنیوں کے درجنوں برانڈ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں گھریلو ضروری اشیاء کھانے کے تیل ڈالڈا بسکٹ مشروبات سمیت درجنوں جعلی اشیاء فروخت کرنے والے جعلی کمپنیوں کا گلگت بلتستان منافع بخش علاقہ بن گئی ہیں مگر انتظامیہ کیجانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی خاص عملی اقدام سامنے نہیں آسکی ہیں ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والی اشیاء خورد نوش ودیگر ضروریات زندگی کے اشیا ء غیر معروف اور جعلی برانڈ کے ہوتے ہیں اور اصل قیمت پر گلگت بلتستان میں فروخت کرنے سے متعلقہ جعلی کمپنیوں کے کاروبار جلد ہی عروج کو پہنچاتا ہے مگر گلگت بلتستان میں ان جعلی کمپنیوں کیخلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لایا گیا ہے جسکے باعث جعلی کمپنیوں کے یہ علاقہ توجہ کا مرکز بن گئی ہیں مشروبات مختلف قسم کے بسکٹ سمیت دیگر اشیاء پر ایکسپائر ڈیٹ سمیت دیگر ضروری ہدایات موجود نہیں ہوتے ہیں اور علاقے میں شعور کی کمی اور حکومت کیجانب سے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہ ہونے کے باعث متعلقہ افرادروزانہ لاکھوں کے کاروبار کرتے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر معیاری اور جعلی اشیا ء فروخت کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کریں تاکہ عوام کی صحت عامہ سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہونے سے بچ سکے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.