عا لمی یو م خو اتین کی منا سبت سے تقریب

گلگت بلتستان میں عا لمی یو م خو اتین کی مر کزی تقریب گلگت کے ایک مقا می ہو ٹل میں منعقد ہو ئی تقریب کی مہما ن خصوصی صو با ئی وزیر نسواں ، کھیل و ثقافت و سیا حت ثوبیہ مقدم تھیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صو با ئی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خو اتین کیلئے شیلٹر ہوم ، پا رک اور ہیلپ لا ئن کے قیا م کو یقینی بنا یا جا ئیگا ، عا لمی یو م خو اتین کی منا سبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہو ں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل تر جہی بنیا دوں پر حل کر نے کیلئے تمام وسا ئل بروئے کا ر لا رہی ہے ، گلگت بلتستان کی حکو مت دیا مر اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں خو اتین اور بچوں کی تعلیم پر خصو صی توجہ دے رہی ، گلگت بلتستان کی خو اتین کو بااختیار بنا نے اور ان کے مسا ئل کے حل کیلئے وومن ٹاسک فورس کا قیا م عمل میں لا یا جا ئیگا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پو را ملک عدم برداشت اور انتہا پسند ی جیسے چیلنجز کا سا منا ہے ، انہو ں نے کہا ہے کہ خواتین کا معا شر ے میں تر قی کے عمل میں اہم کردار ہے ، تقریب میں سکو ل کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیئے اور انہیں انعا ما ت تقسیم کیئے تقریب کے اختتام پرصو با ئی وزیر کو مختلف ا سٹا ل کا دورہ بھی کر ا یا گیا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.