عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان عوام کے حقوق کسی صورت غصب نہیں ہونے دیگی

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان عوام کے حقوق کسی صورت غصب نہیں ہونے دیگی.اور ہر حال میں عوامی حقوق کا دفاع کریگی.18 مارچ کو تمام اضلاع میں جلسے ہونگے.صوبائی حکومت وفاق کی بمک حلالی کررہی ہیں اور عوام کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہیں جو ہم کسی صورت ایسا  کرنے نہیں دینگے.ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم اجلاس میں رہنماوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا.اجلاس کنوینر مولانا سلطان ریئس کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جماعت اسلامی اسلامی تحریک ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف ایم کیو ایم تنظیم اہلسنت امامیہ کونسل سنی اتحاد کونسل انسانی حقوق کے تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کیا.اجلاس میں 18 مارچ کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے منعقد ہونگے.اب صوبائی حکومت کو مزید موقع نہیں دینگے.صوبائی حکومت وفاق کی جی حضوری کرکے اپنی تنخواہ حلال کررہی ہیں اور عوامی حقوق سلف کررہی ہیں مگر ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے.اس موقع پر تمام اضلاع میں احتجاجی جلسوں کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی.اگر حکومت کو چارٹر اف ڈیمانڈ پر کوئی تحفظات ہیں تو اکر ہم سے مناظرہ کرے ورنہ اب مزید وقت نہیں دینگے اقتصادی راہداری منصوبہ اہم منصوبہ ہیں مگر اس کے نام پر عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کسی صورت نہیں ہونے دینگے.اگر حکومت کو زمین چاہیئے تو معاوضہ ادا کرکے لے جائے اپنی جان پر کھیل کر عوام کے حقوق کا دفاع کرینگے.

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.