عالمی یومِ صاف پانی کی مناسبت سے گلگت میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عالمی یوم صاف پانی کی مناسبت سے گلگت شہر میں آگاہی واک اور سیمنارز کا انعقادکیا گیا ، اس سلسلے میں ریڈ فاونڈیشن سکول کشروٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سکول کے طلبہ و طالبا ت سمیت اساتذہ کرام کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ تقریب سے معروف سکالر شیر محمد ایاز ۔ محمد طاہر رانا ریجنل پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن جی بی اور پرنسپل ریڈ فاونڈیشن سکول کشروٹ فضل امان نے عالمی یوم پانی کے حوالے سے تقاریر کی ۔مقررین نے صاف پانی کے استعمال اور حفظان صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں صاف پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈ فاونڈیشن سکول سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کشروٹ تک آگاہی واک کی گئی۔

آگاہی واک میں سکول کے طلبہ نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ آویزاں کئے ہوئے تھے۔ الخدمت فاونڈیشن جی بی کی طرف سے عالمی یوم پانی کے حوالے سے گلگت شہر کے مشہور و معروف شاہراہوں اور مقامات پر بینرز بھی اویزاں کئے گئے ہیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.