عوامی اراضی معاوضہ دے کرحاصل کریں گے‘ڈاکٹراقبال

وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتے ہیں تووہ مستقبل کا وزیر اعلی کیسے بن سکتا ہے؟امجد حسین دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،پیپلز پارٹی کا پورے پاکستان میں صفایا ہوچکا ہے۔گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی دھرنوں کی جماعت بن چکی ہے اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ ماضی میں کرپشن اور لُوٹ مار ‘ نوکریوں کی خرید وفروخت پیپلز پارٹی والوںکے کارنامے ہیں ،ن لیگ کی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کو بحال رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں بیمار ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کریں گے،ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتنے والے آفسران اور ٹھیکداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کونسل کے انتخابات جلد ہونگے ،کونسل کے انتخابات کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درکار رقم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس پیپلز پارٹی کے دور میں لگا ہے آج وہی پارٹی سب سے زیادہ شور کررہی ہے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے مخالفین اُوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی زمینوں کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ن لیگ کی حکومت عوام کی زمینوں کو مفت میں لینا نہیں چاہتی ہے ۔سی پیک کیلئے جو زمین صوبائی حکومت کیلئے درکار ہوگی ،حکومت عوام کی زمینوں کا مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کرکے اراضی حاصل کرے گی۔اس سے قبل چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن ہیں یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرسطح پر آواز اُٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں سب سے زیادہ فائدہ دیامر کے عوام کو ملنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر جنگلات محمد وکیل دیامر کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں ہم ان کی تعاون کیلئے برسر پیکار ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.