محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘حفیظ الرحمن

گلگت(پ ر)وزےراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت کے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور جدےد طرز پر تزعےن وآرائش کےلئے بہت جلد کام کا آغاز کےا جائےگا صوبائی سےکرٹری تعمےرات و دےگر متعلقہ آفےسران کو ہداےت کی ہے کہ گلگت شہر کے شاہراہوں کے حالت بہتر بنانے کےلئے پےج ورک اورضروری تزعےن وآراےش کےلئے کاغذی کاروائی فوری طور پر مکمل کر کے متعلقہ فورم مےں منظوری کےلئے پےش کےا جائے۔ تمام سرکاری اداروں کے مابےن کوآڈنےشن کے نظام کو بہتر بناےا جائے تاکہ عوامی منصوبوں کی تعمےر بہتر انداز مےں کی جاسکے۔ وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے سےکرےٹری تعمےرات اور دےگر متعلقہ آفےسران کو ہداےت کی ہے کہ ذوالفقار آباد آرسی سی پل سے محلقہ سڑکوں کی مےٹلنگ کا کام جلد مکمل کر کے ٹرانسپور ٹ کےلئے کھولا جائے ۔ ان خےالات کا اظہار وزےراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمن نے محکمہ تعمےرات عامہ اور گلگت ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ سڑکوں کاغےر مےعاری پےج ورک اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے لہذا ترقےاتی منصوبوں مےں مےعاری کو مدنظر رکھا جائے ۔وزےراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ آفےسران کو ہداےت کی ہے کہ سکردو، استور ،غذر، ہنزہ سمےت تمام ضلعی ہےڈ کوارٹر کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور وےلی سڑکوں کو مےعاری شاہراہ بنانے کےلئے بھی فوری اقدامات کےے جائےںتاکہ عوام کو بہتر سفری سہولےات کی فراہمی کو ےقےنی بناےا جاسکے عوام کی مےعار زندگی بہتر بنانا اور بنےادی سہولےات کی فراہمی ہماری ترجےحات مےں شا مل ہے۔ شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے اور وےلی سڑکوں کی جدےد خطوط پر تعمےر سے مقامی اور بےن الاقوامی سےاحوں کو بھی سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ آفےسران اور سرکاری ملازمےن جذبے اور خلوص سے کام کرےں تاکہ علاقے کی ترقی کو عملی جامع پہناےا جاسکے۔ ہم نے اپنی قوم کو پاﺅ پر کھڑا کرنا ہے گلگت بلتستان کے عوام کفاےت شعار اور محنتی قوم ہے ہم نے علاقے اور عوام کے وسےع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فےصلہ کرنے ہےں۔سی پےک کا منصوبہ گلگت بلتستان کی تعمےر و ترقی کےلئے سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ آفےسران کو ہداےت کی ہے کہ کنوداس مےں پانی کی قلت کو دور کرنے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر حکمت عملی مرتب کی جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعمےرات عامہ کی کارکردگی کو مزےد فعال بنانے کےلئے اقدامات کےے جائےنگے۔ فےلڈ سٹاف کی کمی دور کی جائےگی۔ وزےراعلیٰ نے تمام اداروں کو ہداےت کی ہے کہ متعلقہ ترقےاتی منصوبوں کےPC-1 جلد ازجلد مکمل کر کے منظوری کےلئے متعلقہ فورم مےں جمع کراےا

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.