جی بی پاکستان کا ٹائیگر ہوگا , برجیس طاہر

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سابق گورنر جی بی برجیس طاہر نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدے اور اعلانات پورے کئے گئے ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے سکردو روڑ کا ٹینڈر ہوچکا اور چائینہ کے تعاون سے سی پیک منصوبہ بھی بنے گا ۔چین کیساتھ 34ارب ڈالر کے معاہدے ہیں جب سی پیک منصوبہ بنے گا تو پاکستان خوشحال ہوگا اور جی بی پاکستان کا ٹائیگر ہوگا ۔لوگ دوسرے علاقوں سے روزگار کمانے کیلئے یہاں آئینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گھڑی باغ میں شہید امن سیف الرحمن کی 13ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہید سیف الرحمن ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے ۔شہید نے جی بی کے عوام کو شعور ،امن ،تعلیم ،تعمیر و ترقی کا نظریہ دے کر سب کو اکٹھاکیا اور علاقے کے امن کی خاطر اپنی جان دے دی ۔جس کی ہرہون منت سے یہ علاقہ امن کا گہوارہ بنا ہوا ہے ۔الیکشن میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اور شہید سیف الرحمن کی روح کے ساتھ یہاں کے عوام نے وفا کی اور مسلم لیگ ن کی بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنا ہمارا وطیرہ نہیں ہے کوئی بھی الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہیں لگا سکتا صاف شفاف انتخابات کے ذریعے ہم ایوانوں تک پہنچے ہیں آج کا یہ جمع غفیر سے ثابت ہوتا ہے کہ شہید سیف الرحمن میں بہت سی خوبیاں تھی جو آج تک عوام کے دلوں میں زندہ ہے ہم سب کو اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں ہماری حکومت کو آئے ہوئے تین سال کا عرصہ ہوا ہمارا موازنہ دوسرے ادوار کی حکومتوں سے کیا جائے تو ہماری کارکردگی بہتر ہے ۔ترقیاتی منصوبے اور امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے ۔ہمارے کسی وزیر یا حکومتی عہدیدار پر کوئی بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ملوث ہے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.