امن کیلئے کام کرنے والوں کو حکومتی سطح پر شہید سیف الرحمن ایوارڈ دیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن امن کیلئے کام کرنے والوں کو حکومتی سطح پر شہید سیف الرحمن ایوارڈ دیا جائیگا گلگت میں خواتین اور بچوں کیلئے جدید ہسپتال کا افتتاح اپریل میں کیا جائیگا اس ہسپتال کا نام شہید سیف الرحمن میموریل ہسپتال رکھا گیا ہے30جون تک صوبے میں MRI مشین کی تنصیب عمل میں لائی جائیگی اکتوبر اور نومبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جائیگا پہلی مرتبہ شہداء پیکیج تیار کیا گیا ہے جو ملازمین اپنے فرایض کے انجام دئی میں شہید ہونگے انکے لواحقین کیلئے شہداء پیکیج کا اعلان کیا جو ملازمین دوران ملازمت انتقال ہونگے انکے بچوں کیلئے کو سکیل1تا10 میں مستقل ملازمت دی جائیگی اور ملازمین اسسٹنٹ پیکیج کے تحت کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں انکو مستقل کیا جائیگا جو پولیس اپنے فرایض کے انجام دئی کے دوران شہید ہونگے انکے وارثوں کو30لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائیگی بچوں میں سے کسی ایک کو ملازمت دی جائیگی اور ملازمت کی مدت مکمل ہونے تک وارثوں کو تنخواہ کی مسلسل ادائیگی کی جائیگی۔ واٹر اینڈ پاور ملازمین جو ڈایینگ کیڈر میں کام کررہے ہیں اگر دوران فرایض کی انجام دئی شہید ہوئے تو انکے ورثاء کو بھی شہداء پیکیج دیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کا اجراء کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے غریب عوام کو صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم میں گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا ہے ابتدائی طور پر ضلع دیامر اورسکردو کے50ہزار غریب لوگوں کو3لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اکتوبر سے میڈیکل کالج کے کلاسز کا اجراء کیا جارہاہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.