سیف الرحمن (شہید) کے برسی کے نام پورے گلگت شہر کو جام کیا گیا,امجد ایڈوکیٹ

( ارسلان علی /خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر ووسابقہ ممبرگلگت بلتستان کونسل امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیف الرحمن کے برسی کے نام پورے گلگت شہر کو جام کیا گیا اور جس سے پہلے سے ہی مسائل کے شکار غریب عوام مزید مسائل سے دوچار ہوگئے ،اس جلسے میں سرکاری مشنری کو بے دریغ استعمال کیا گیا تمام دکانوں کو زبردستی سیل کیا گیا اور سرکاری ملازمین کو بھی زبردستی شرکت کرنے کیلئے ڈراڈھمکایا گیا اور جس میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کو جمع نہیں کرسکے ۔ن لیگ والے کسی کے خلا ف جلسے کررہے ہیں س شہید سیف الرحمن کو توانتہا پسند سوچ رکھنے والے ان کے اپنے لوگوں نے شہیدکیا اور اس سوچ کے لوگ آج گلگت بلتستان کے حکومت میں شریک ہیں ۔آج کے جلسے میں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف کچھ نہیں بولا گیا اور سارے کا سارا ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اورسیف الرحمن کوقتل کرنے والوں کے خلاف کوئی زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان ہی قوتوں کے بل بوتے پر وجود میں آئی ہے ۔لاہور کے اندر بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا جس پر مسلم لیگ سو گ منانے کے بجائے جلسہ جلوس کررہی ہیں ۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹوی کی برسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد ،جنرل اسیکریٹری اسماعیل ،انفارمیشن سیکریٹری سعدیہ دانش ،سابقہ ممبر اسمبلی ایوب شاہ ،عبدالحمید ،بدرالدین بدر ،رانا حسین علی ،شرباز قریشی ،کریم خان سلطان گولڈن ،میرباز کیتھران ،شرافت کنگ ،پی ایس ایف کے سینئر و طلبہ رہنماء شہزاد حسین الہامی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور PSFکے عہدیداروں نے شرکت کی ۔امجد ایڈووکیٹ نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوانوں نے ملک سے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کئے اور انہوں نے کہا پورے ملک سے دہشتگردی کا ناسور کو ختم کرنے کیلئے پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی ٹارگیٹیڈ آپریشن کی ضرورت ہے کیوں کہ حکمران جماعت خود کہ رہی ہے کہ گلگت بلتستان میں دعش اور ’’را‘‘کی لوگ بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا NTSکے ذریعے بھرتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور میرٹ پرآنے والوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور اس ٹیسٹ انٹرویو میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کے بجائے میرٹ کو پامال کرکے وزیر اعلیٰ اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنماء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کی مکمل عملدآمد میں خصوصی طور پر صوبہ پنجاب کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے تما م اضلاع کے رہنماوں اور کارکنوں کوہدایت دی کی وہ 4اپریل کو شہید ذولفقا ر علی بھٹو کی برسی سادگی سے منائیں چوکہ مرکزی قیادت برسی منانے کیلئے گھڑی خدا بخش جارہے ہیں جس میں صوبائی عہدیداران لازمی طور پر شرکت کرینگے ۔اجلاس میں سانحہ لاہور کے شہدا ء کے ایصال ثوب کے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور سارے رہنماوں نے شدید الفاظ میں سانحہ کی مذمت کی اور لوحقین سے ہمدردی کا اظہا ر کیا گیا

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.