Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif administering oath from the newly elected members of Gilgit Baltistan Council at Gilgit on May 19, 2016.

گلگت بلتستان کونسل نے سیاحت کے فروغ، جنگلات میں اضافہ اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی حوصلہ شکنی کیلئے پالیسیوں کی منظوری دیدی

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل نے سیاحت کے فروغ، جنگلات میں اضافہ اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی حوصلہ شکنی کیلئے پالیسیوں کی منظوری دیدی
اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنگلات نے ٹمبر پالیسی کا ورکنگ پلان پیش کیا، کونسل نے مالی سال 2015-16ءکیلئے 831.925 ملین روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گورنر میر غضنفر خان اور کونسل کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی
گلگت ۔ 19 مئی (اے پی پی) گلگت بلتستان کونسل نے سیاحت کے فروغ، خطہ میں جنگلات میں اضافہ اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی حوصلہ شکنی کیلئے پالیسیوں کی منظوری دی۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت کونسل کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر نے ٹمبر پالیسی کا ورکنگ پلان پیش کیا۔ کونسل نے ایجنڈا کے دیگر آئٹمز کے علاوہ مالی سال 2015-16ءکیلئے 831.925 ملین روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گورنر میر غضنفر خان اور کونسل کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری کی جانب سے بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کم جنگلات اور تشویش کا اظہار کیا جہاں 73 فیصد جنگلات ضلع دیامر میں ہیں جبکہ 27 فیصد پورے گلگت بلتستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پالیسی کے پہلوﺅں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس پالیسی پر تین مراحل میں اطلاق ہو گا اور 4 کروڑ ٹمبرز نکالی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پالیسی کے تحت سالانہ 22 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور صرف خشک اور مرجھائے ہوئے درختوں کو کاٹا جائے گا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.