کیا وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی باضابطہ کوئی نمائندگی سی پیک کمیٹی میں نہیں، سلیم صافی کا سوال

گلگت میں جاری دو روزہ سی پیک کانفرنس کے پہلے روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے خطاب کے اختتام پر جب حاضرین سے سوالات لینا شروع کئے تو ممتاز صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں چھوٹے صوبوں بالخصوص منصوبے کے اہم فریق گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کرنے کے حوالے سے تلخق سوالات پوچھے۔ سلیم صافی نے وفاقی وزیر سے دریافت کرنے کی کوشش کی کہ کیا وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی باضابطہ کوئی نمائندگی سی پیک کمیٹی میں نہیں، جتنے معاہدے چائنہ سے ہوئے ہیں ان میں صرف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہی شریک رہے، سی پیک کے میگا پراجیکٹس میں گلگت بلتستان کیلئے کتنے پراجیکٹس مختص ہیں، اور ساتھ ساتھ یہاں پر اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنا جائز حصہ مانگنے والے سیاسی ورکروں پر بغاوت کے مقدمے کیوں درج کئے جارہے ہیں؟ اگر آپ ان تمام مسائل کو حل کرلینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کو بھی انکے جائز حقوق دینگے تو ہم جیسوں کو بھی ان مظالم کو قومی سطح پر اجاگر کرکے آپکی حکومت کو بدنام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ سلیم صافی کے ان تلخق سوالات کے وفاقی وزیر احسن اقبال خاطر خواہ جوابات نہ دے سکے اور بات گول مول کرگئے۔

گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی، مذہبی راہنماوں اور سول سوسائیٹی کے اراکین نے ممتاز صحافی سلیم صافی کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکوم عوام کی اس بین الاقوامی کانفرنس میں بھر پور اور جراتمندانہ انداز میں نمائندگی کرنے پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مقامی صحافیوں کیلئے لمحہ فکریہ اور قابل تقلید عمل قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے بیشتر مقامی صحافی، مالکان کے ڈر اور سرکاری اشتہارات و مراعات کی لالچ میں ہمیشہ عوامی حقوق کی بجائے حکمراں طبقے کے قصیدے بیان کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.