باعزت قوم کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش

ممبر قانو ن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ وومن ٹریفکنگ سیکنڈل کی صاف و شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے اور حوالے سے تحقیقات کے لئے خوفیہ اداروں کی مدد بھی لی جائے کیوں کہ اس خبر سے پوری گلگت بلتستان اور بالخصوص مقدس ایوان کی تقدس پامال ہو گئی ہے ۔جمعرات کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران اتنی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکت کرینگے لیکن اس خبر کے چھپنے سے پوری گلگت بلتستان کے باعزت قوم کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر ہم اسمبلی میں تما اپوزیشن ممبران آئندہ ہونے والے اجلاس میں آواز اٹھائینگے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سیکنڈل کی صاف و شفاف تحقیقات کروائی جائے اور اس میں کوئی بھی ملوث ہے تو اس کو کٹھرے میں کھڑا کرکے قرار واقی سزا دی جائے اور اگروہ صحافی جس نے غلط خبر چلاکر گلگت بلتستان کے عوام کی عزت اچھالنے کی کوشش کی ہے تو اس کو بھی کٹھرے میں کھڑا کیا جائے ۔ممبر اسمبلی بی بی سلیمہ نے گزشتہ رو زپی آئی اے کے مسافر بردار طیارہ جو کہ چترال سے اسلام آباد جارہی تھی کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے اور اس سانحہ میں 47قیمتی جانوں کی ہلاکت پر شدید دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس عظیم سانحہ میں جان بحق مسافروں کے اہلخانہ اور پسماندگان کے دکھ اور غم میں گلگت بلتستان کے عوام برابر کے شریک ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے صبر و جمیل کا مطالبہ کیا ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.