گلگت بلتستان 46ارب ڈالر مالیت کے اہم منصوبے کے ثمرات سے محروم

گلگت(امجد حسین برچہ)چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے بننے والے سرکاری ویب سائٹ میں جاری منصوبوں کی تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان 46ارب ڈالر مالیت کے اہم منصوبے کے ثمرات سے محروم،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ترقیاتی عمل سے محروم گلگت بلتستان کو سی پیک کے ثمرات سے محروم کر دیا گیا فیڈرل پی ایس ڈی پی2016-17 میں بھی گلگت بلتستان میں کوئی منصوبہ نہیں ،ویب سائٹ میں جاری منصوبوں کی تفصیل کے مطابق سندھ بجلی کے منصوبوں میں سر فہرست،پنجاب دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد کشمیر میں بھی 1420ملین ڈالر سے 720میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔انفرا سٹریکچر کے منصوبوں میں کے کے ایچ فیز ٹو تھاکوٹ سے حویلیاں 118کلومیٹر سڑک بنے گی جس پر 1305ملین ڈالر لاگت آئے گی اسی طرح392کلو میٹر پشاور سے کراچی موٹر وے ملتان سکھر سیکشن پر 2846 ملین ڈالر ،1736کلومیٹرریلوے ٹریک ML1کی توسیع و مرمت پر 3650 ملین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ 40ملین ڈالر کی لاگت سے حویلیاں ڈرائی پورٹ بنے گا۔اسی طرح 44ملین کی لاگت سے کراس بارڈر فائبر آپٹیکل کیبل بچھایا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دنیور میں ایک تقریب کے دوران رکھ دیا ہے جبکہ اس منصوبے پر کام بھی جاری ہے اور یہ منصوبہ اگلے سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔سرکاری ویب سائٹ میں اس منصوبے کی تفصیل میں اس بات کا ذکر نہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے یا نہیں۔46 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری سی پیک منصوبے کے تحت ملک بھی میں 33728ملین ڈالر سے شروع ہونے والے بجلی کے منصوبوں میں گلگت بلتستان میں کوئی منصوبہ نہیں اور سی پیک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے سواءملک کے دیگر حصوں میں 16ہزار 695میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔سی پیک کے حوالے سے بننے والی سرکاری ویب سائٹ میں اب تک گلگت بلتستان میں کوئی منصوبہ نہیں دکھایا گیا ہے اور نہ ہی کہیں گلگت بلتستان کا ذکر ہے ۔ سی پیک کے سرکاری ویب سائٹ میں جاری فیڈرل پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی تفصیل میں گلگت بلتستان میں کے کے ایچ سے متصلProvision of Seamless GSMCoverage along KKH forProposed Gawadar -Kashighar Economic Corridorin Gilgit Baltistan (SCO) (CPEC )Related کا ذکر ہے جبکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی 2016-17کے چھوٹے بڑے مختلف نوعیت کے منصوبوں میں گلگت بلتستان کا کہیں ذکر تک نہیں۔ (شکریہ، اوصاف)

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.