سی پیک کے بارے میں صرف زبانی باتیں نہیں ہونی چاہیے، ڈاکٹر اقبال

گلگت (ماونٹین پاس)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹراقبال نے پہاڑوں کےعالمی دن کے موقع پر گلگت میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، سی پیک کے بننے سے علاقے میں ٹوریزم میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک کے بارے میں صرف زبانی باتیں نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بات درست ہے کہ سی پیک سے قدرتی ماحول پر بڑھا اثرانداز ہوگا جس کی تحفظ کے اور اس قدرتی ماحول کی تحفظ کے لئے ہمیں پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کو روک نہیں سکتے ہیں اور ہم اس منصوبے کوسے فائدہ اٹھاتے ہوئے قدرتی ماحول کی تحفظ کے لئے میکینیزم بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں ہے امید کے ساتھ اپنی نسلوں تربیت دینا چاہئے اور اس سے آنے والی نسلیں مضبوط ہوگی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.